(چترال میل رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ مو جودہ سیاسی پارٹیاں سیاست دانوں کیلئے یتیم خانے اور واشنگ مشین بن چکیں ہیں،سینیٹ انتخابات میں اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت اور اسکے بعد پارٹیوں کی جانب سے ممبران کو شوکازاور پارٹیوں سے نکالنے کے بعد متعلقہ اداروں نے بھی خاموش تماشائی کاکردار اداکیا،متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نہ ہونے سے سوالات جنم لے رہے ہیں،پارٹیاں بدلنے والے سیاستدان کرپشن چھپانے کیلئے غلاف کعبہ میں بھی اب پناہ نہیں لے سکیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں ایم ایم کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ 2018 ء کا الیکشن قریب ہے اور سیاسی مسافروں نے پارٹیاں تبدیل کرنا شروع کردی ہیں۔ یہ ایسے خوش قسمت یتیم ہیں جن کی کفالت کرنے کے لیے ہر پارٹی تیار ہوتی ہے۔ انہی لوگوں نے ہماری سیاست کو بدنام کیاہے۔ سیاسی پارٹیوں کو کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے جس پارٹی کو چھوڑا ہے اس میں کیا کردار ادا کیا تھا جو دوسری پارٹی میں شامل ہو کر مثبت کردار ادا کریں گے؟۔ سیاسی جماعتوں کو کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی کی بجائے ان کا الٹرا ساؤنڈ کرناچاہیے۔ حرام کی دولت سے الیکشن لڑ کر اقتدار میں آنے والوں کا کوئی نظریہ اور ملک کی بہتری کا ایجنڈا نہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی اور ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں کرپٹ، نیب زدہ، قرضے معاف کرانے والوں اور قومی دولت لوٹ کر باہر کے بینکوں میں جمع کرانے والوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے صاف ستھرے، دیانتدار اور صاحب کردار باصلاحیت لوگوں کوٹکٹ دے گی۔انہوں نے مرکزی اور صوبائی حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی کارکردگی پیش کریں کہ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا کارنامہ انجام دیاہے، انہیں گالیوں اور مولا جٹ کا کردار ادا نہیں کرناچاہیے، سیاست دان خصوصاً حکمران قوم کا باپ ہوتاہے اور وہ قوم کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتاہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو کرپٹ سیاتدانوں نے یتیم خانوں اور واشنگ مشینوں میں بدل دیا ہے ایک پارٹی میں گنداہوکردوسری پارٹی میں صاف ہوجاتاہے یہ کیسی سیاست ہے انہوں نے کہا کہ اب آنے والا وقت ایم ایم اے کا ہے محمد کے غلاموں کاہے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن کو ان کرپٹ سیاست دانوں کیلئے یوم الحساب بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018غلامان امریکہ اور غلامان محمدﷺ کے درمیان معرکہ ہے اس معرکے کیلئے تمام دینی جماعتیں اب ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور انشاء اللہ الیکشن 2018میں غلامان امریکہ کوعوام مسترد کرکے امت محمدی ہونے کا ثبوت دینگے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات