چترال (نمائندہ چترال میل)چترال لائزر فورم کے اجلاس زیر صدارت محب اللہ تریچوی ایڈووکیٹ،پشاور ہائی کورٹ،پشاور میں منعقدہوا فورم کے اجلاس سے فورم کے صدر محب اللہ تریچوی، نائب صدر مطیع الرحمن ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری محبوب اعظم،فنانس سیکرٹری محمد افضل ودیگر نے خطاب کیااوراس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ چند نام نہاد سیاسی عناصر چترال لائرز فورم کے منع کرنے کے باوجود اپنی سیاسی نمبر سازی اورلوگوں سے چندہ بٹورنے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سیٹ کی بحالی کے لئے غلط درخواست داخل کرواکر اپنے خلاف فیصلہ کروایا جو کہ چترال کے مستقبل کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ چترال لائرز فورم ان ہی نام نہاد سیاسی نمائندوں کے خلاف رٹ پٹیشن پشاورہائی کورٹ میں داخل کرنے کا پہلے ہی اعلان کر دیا تھا۔خود کو محفوظ کرنے کے لئے انہوں نے ایک کمزور غیرقانونی اوربلا جواز درخواست داخل کردی جسے بعد از الیکشن کمیشن نے خارج کیا اوراس طرح چترال کی سیٹ کی بحالی کی امید کو بھی ختم کردیا، اوردوسرے راستے بھی بند کر دیئے، چترال لائرز فورم ملک کی بہترین قانون دانوں پر مشتمل ایک قانونی فورم ہے۔تاہم قانون سے ناواقف لوگوں نے چترال لائرز فورم کو اعتماد میں لئے اوران سے مشاورت کئے بغیر چترال کے حقوق کو نقصان پہنچایا چترال لائرز فورم نیب حکام سے پرزور مطالبہ کرتاہے کہ نیب اس کیس کے حوالے سے چندہ وغیر ہ کی مد میں حاصل شدہ رقم کے بارے میں مکمل انکوائری کرکے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ کے لئے چترال کے حقوق کے حوالے سے کسی کو مفاد حاصل کرنے اورچترال کے حقوق کو نقصان پہنچانے کی کسی کو جرات نہ ہو۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات