چترال (محکم الدین) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن چترال نے صوبائی منسٹر علی امین گنڈاپورکی گومل یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ہاتھوں نصب یونیورسٹی کے افتتاحی تختی کو کپڑے سے ڈھانپ کر چھپانے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اور اسے انتہائی بھونڈہ رویہ اور گری ہوئی حرکت سے تعبیر کیا ہے ۔ اس حوالے سے پی ایس ایف کے طلباء نے چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ایس اایف یاسر ذوالفقار، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چترال ٹاؤن عابد علی ظفر اور سلطان الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ گومل یونیورسٹی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1974میں تعمیر کیا۔ اور گذشتہ چالیس سالوں سے شہید بھٹو کے ہاتھوں سے نصب افتتاحی تختی وہاں موجود ہے۔ اور کسی بھی منسٹر یا اعلی شخصیتوں کی آمد پر افتتاحی تختی پر پردہ ڈال کر نہیں چھپایا گیا۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے۔ کہ منسٹر علی امین گنڈا پور کے دورے کے موقع پر یہ غلیظ حرکت کی گئی۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس حرکت سے ذوالفقار علی بھٹو جیسی شخصیت کی اہمیت کم نہیں کی جا سکتی۔ اور نہ یونیورسٹی کے وجود سے انکار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے شہید بھٹو کی حمایت میں اور منسٹر علی امین گنڈاپور کے خلاف نعرے لگائے۔واضح رہے۔ کہ گومل یونیورسٹی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 تعمیر کرایا۔ جس کیلئے نواب اللہ نواز خان نے اپنی آراضی عطیہ کیا تھا۔ اور وہی اس کے پہلے وائس چانسلر رہے۔ گومل یونیورسٹی خیبر پختونخوا میں دوسری بڑی یونیورسٹی ہے۔ جس میں طلبہ کی تعداد 5700 اور اکیڈیمک و انتظامی اسٹاف کی تعداد 719
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی






