پشاور (نمائندہ چترال میل)حلقہ این اے 31 پشاور میں مقیم چترالی کمیونٹی کی طرف سے ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی رہنما تحریک انصاف حاجی شوکت علی،ضلعی صدرتحریک انصاف چترال عبدالطیف اورجنرل سیکرٹری اسرار صبور تھے۔اس موقع پر چترالی کمیونٹی کی طرف سے حاجی شوکت علی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا اور آنے والے انتخابات میں حاجی شوکت علی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیاگیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر عبدالطیف نے پشاور میں مقیم چترالی کمیونٹی کی طرف سے حاجی شوکت علی کو مکمل تعاون اور شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کیا گی۔آخر میں صدر پی ٹی آئی چترال عبدالطیف نے چیئرمین ڈبلیوایس ایس پی حاجی شوکت علی کو پشاور میں چترالی کمیونٹی کو قبرستان کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر انجمن تاجران چترالی بازار عبدالرزاق نے مہمانوں کو چترالی تحائف پیش کیے۔تقریب میں تحریک انصاف ٹاون ون کے صدر عرفان سلیم،جنرل سیکرٹری ارشد شینواری،طارق علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء حاجی شوکت علی نے کہا کہ پشاور میں مقیم چترالی عوام کااعتماد اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے چترالی کمیونٹی کے اعتماد کوانشااللہ کبھی ٹھیس نھیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترالی قوم ایک ایماندار اور دین سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے چترالی کمیونٹی کو پشاور میں درپیش مسائل حل کریں گے۔انشااللہ جلد ہی چترالی کمیونٹی کو پشاور میں درپیش قبرستان کا مسئلہ حل کرنے لے لیے حاجی شوکت علی اور ضلعی صدر عبدالطیف کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کرے گا۔ انشااللہ چترال کے عوام اگلے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات