چترال (نمائندہ چترال میل)ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی سپورٹس اینڈکلچرافسرچترال عبدالرحمت کی تعاون سے یوم پاکستان کے حوالے سے چترال میں مشاعرہ اور ثقافتی شو منعقد کیا جس میں شعراء نے کھوار کے علاوہ پشتو اور اردو میں بھی اپنے تازہ کلام پیش کئے اور بعدازاں ثقافتی شو میں انصار الٰہی، عمران قیصر اور شفیع شفا نے کھوار موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضریں سے داد حاصل کی۔ مشاعرے میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر مہمان خصوصی تھے اور خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے صدار ت کی۔ شعراء میں سعادت حسین مخفی کے علاوہ راشد راوی، تقویٰ حسین زندگی، صاحب الاسلام ناصح، مختارالدین اسد، صلاح الدین طوفان، شمس العارفین، عنایت الرحمن عنایت، صلاح الدین لوٹھوروبرار، محمد اسرار گل داودی، جعفرنبی جعفر، عبدالغنی خان دول، سرور خان سرور، شہزاد احمد شہزاد، رحمت گل، اقرار الدین خسرو، عطاء الدین عطاء، شربڑانگ گداز، محمد شریف عروج، عمران قیصر، جلال الدین شامل، جہاندار شاہ، محبوب الحق حقی،ک سجادساغر، ظفراللہ پرواز، محمد شفیع شفا، عنایت اللہ اسیر، جنگ بہادرجانی، اقبال الدین سحر شامل تھے جنہوں نے یوم پاکستان علاوہ مختلف سماجی موضوعات اور واردات قلبی پر بھی غزل اور نظم پیش کئے۔ نظامت کے فرائض فضل الرحمن شاہد اور سعادت حسین مخفی نے انجام دئیے۔ اس موقع پر ایک قرار داد کے ذریعے ڈی سی سے مطالبہ کیا گیا کہ چترال میں ثفافت کی ترویج وترقی کے لئے آرٹ کونسل قائم کیا جائے۔ اپنے خطاب میں ڈٖی سی چترال ارشادسودھر نے شعراء اور ادباء کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ کسی سوسائٹی میں ترقی اس کے قلم کاروں کی مرہوں منت ہوتی ہے اور خود انسانی تہذیب وتمدن کی ترقی بھی اس وقت شروع ہوئی جب لکھنے اور پڑھنے کا رواج شروع ہوگیا۔ا نہوں نے کہاکہ انقلاب فرانس میں بھی بڑے بڑے قلمکاروں نے کام کیا۔ انہوں نے قلمکاروں کی سرپرستی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ عبدالولی خان عابد نے کہاکہ کھوار ثقافت اور ادب بہت ہی وسیع اور عمیق ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیاکہ ادب وثفافت کے لئے ایسے ٹھوس قدم اٹھائے جائیں کہ وہ ادارے کی شکل اختیار کریں اورجنہیں بعد میں آنے والاکوئی افسر بدل نہ سکے۔ اس موقع پر چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری اور اے سی چترال ساجد نواز بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات