پشاور(نمائندہ چترال میل)چترال سے جماعت اسلامی و متحدہ مجلس عمل کے نامزد امید وار برائے قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا کے دفتر حدیقۃ العلوم المرکز الاسلامی پشاورسے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملا کنڈ ڈویژن بالخصوص چترال میں کٹ گاڑیوں کیخلاف کاروائی سے پہلے، حکومت اصل ذمہ داروں کو پکڑے کہ کٹ گاڑیاں کہاں بنیں؟ مارکیٹ میں کیسے پہنچیں؟ اور اس سب کچھ کے پیچھے اصل ہاتھ کس کا ہے جس پر ابھی تک ہاتھ نہیں ڈالا گیا؟ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا شوشہ چھوڑ رہی ہے جبکہ غریب اور مزدور طبقہ کے افراد نے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور حلال رزق کمانے کیلئے اپنی جمع پونجی اور زمینیں فروخت کر کے گاڑیاں خریدی ہیں اور اب ان کے خلاف کاروائی برائے سرکار ضبطگی کا مطلب یہ ہے کہ ہزاروں خاندانوں سے روزگار چھین لیا جائے اور ہزاروں خاندانوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا جائے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تما م کٹ گاڑیوں کی بلا تاخیر رجسٹریشن کرے ورنہ بصورت دیگر امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گا اور نوجوان طبقہ بے روزگار ہو کر غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بنے گا جو اسلام اور پاکستان کیلئے نیک شگون ہر گز نہیں ہو سکتا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





