چترال (نمائندہ چترال میل) کھوار اہل قلم کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال میں ایک غیر طرحی کھوار مشاعرہ منعقد ہوا جس میں چالیس سے ذیادہ شعراء نے اپنے تازہ کلام پیش کئے جنہوں نے حالات حاضرہ سمیت مختلف سماجی و سیاسی موضوعات کو اپنے اشعار میں بیان کرکے حاضرین سے داد لے لی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری اور معروف شاعر اور ادیب عنایت اللہ اسیر، نے صدارت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے چترال کے ادبی حلقوں کی یقین دہانی کرائی کہ چترال یونیورسٹی شاعروں، ادیبوں اور فنکاروں کی سرپرستی اور رہنمائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور کھوار ادب کے حوالے سے وہ کام سرانجام پائیں گے جوکہ ابھی تک ممکن نہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ کھوار زبان وادب پر تحقیق میں مدد دینے کے لئے چترال یونیورسٹی بہت جلد ایک جامع حکمت عملی طے کرے گی جبکہ چترالی ثقافت کے تحفظ میں بھی یونیورسٹی کا ایک خاص کردار ہوگا۔ عنایت اللہ اسیر نے کھوار زبان کی خدمت کے لئے کھوار اہل قلم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امیدکا اظہار کیاکہ چترال کے شاعر اور ادیب جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ادب تخلیق کریں گے اور اس سلسلے میں ایسی تنظیموں کے پلیٹ فارم سے استفادہ کریں گے۔ اس موقع پر کھوار کے مختلف شعراء اور ادباء ظفراللہ پرواز، اقرار الدین خسرو، فضل الرحمن شاہد، ذاکر محمد زخمی، محمد کوثر ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کھوار اہل قلم کی طرف سے کھوار کے معروف فنکاروں با با فتح الدین، استاذ تعلیم خان، منصور علی شباب اور انصار نعمانی کو ثفافتی ایوارڈ جبکہ ذاکر محمدزخمی، فضل الرحمن شاہد، میر تنظیم، طاہرالدین شادان، ظفراللہ پرواز اور اقرار الدین خسرو کو ادبی ایوارڈ دئیے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات