چترال (نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر ساجد نواز نے چترال بازار کے دکانداروں، ہوٹل مالکان، قصابوں اور پولٹری فروشوں کو تنبیہ کی ہے کہ چیو پل کے قرب وجوار میں کوڑا کرکٹ اور دکان کے فضلات پھیکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ایسے افراد پرکڑی نظر رکھنے اور موقع پران کی گرفتاری کے لئے چترال لیوی کے جوان تعینات کئے گئے ہیں جوکہ رات گئے تک اس مقام کی نگرانی کرتے رہیں گے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں چیو پل پر دکان کے فضلات دریامیں ڈالنے والے سبزی فروش ظاہر شاہ ساکن دنین کو موقع پر پکڑ کر جیل بھیجوادیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ چترال شہر کی صفائی اور ستھرائی میں وہ ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں اور گندگی پھیلانے والے عناصر کے بارے میں اطلاع دیں۔
تازہ ترین
- ہوملوئر چترال میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے تھانہ شغور کا وزٹ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”استاذ الاساتذہ حاجی غلام نبی” ۔۔محمد جاوید حیات
- ہومپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حق میں چترال لوئر میں ریلی نکالی گئی،
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔امتحانی ہال اور ہمارا مستقبل ” ۔۔محمد جاوید حیات
- ہومکراچی سے تعلق رکھنے والے سکالرز نے پولیس خدمت مرکز زرگراندہ میں سوسائیڈ پروینٹیو یونٹ اینڈ جینڈر رسپانس سنٹر آفس کا دورہ
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کا پولیس جوانوں کی شکایات اور عرض و معروض سننے کی خاطر اردلی روم کا انعقاد۔
- ہوملوئر چترال پولیس کے افسران اور جوانوں کے لئے سالانہ چاند ماری کا آغاز
- ہومایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ کی سربراہی میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔” سفیرہ کائی چترال کی مخلص بیٹی “۔۔محمد جاوید حیات