11 فروری کو میرے ساتھ اے پی ایم ایل جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے والے اپنے تمام چترالی بہن بھائیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ تقدیرہ اجمل سیکرٹری جنرل اے پی ایم ایل وومن ونگ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (انعام اللہ) اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل تقدیرہ اجمل نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ 11 فروری کو میرے ساتھ اے پی ایم ایل جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے والے اپنے تمام چترالی بہن بھائیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ساتھ یہ بھی امید کرتی ہوں کہ آئندہ بھی اپنے محسن کے جلسوں میں اس طرح جوش و جذبے سے آئیں گے۔ یہاں ایک بات میں افسوس کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کہ چترال کے موجودہ صدر سلطان وزیر صاحب چند بندوں کے ساتھ جلسے میں تشریف لائے، اور اپنی منصب سنبھالتے ہوئے چھ مہینے ہوئے، چترال میں آفس دور کی بات ایک میٹنگ بھی نہیں کی گئی ہیں۔ میں اے پی ایم ایل کے صدر ڈاکٹر محمد امجد، سیکرٹری جنرل مہرین مالک سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ چترال کی طرف توجہ دیں۔ یاد رہیں چترال اے پی ایم ایل کا گڑ سمجھا جاتا ہے۔