(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے سال 2013کے بعد این ٹی ایس کے ذریعے مختلف کیڈرز کے کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ہونے والے 37ہزار اساتذہ کومستقل کرنے کی منظوری دید ی ہے جس کا اطلاق ان کی بھرتی کی تاریخ سے ہوگا۔اس امر کا اعلان آج محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔مستقل ہونے والے مرد و خواتین اساتذہ میں 4211 ایس ایس ٹیز، 4194سی ٹی،1085 ڈی ایم،848پی ای ٹی،851ٹی ٹی، 1205 اے ٹی،801قاری، 21195 پی ایس ٹی ٹیچرز شامل ہیں جبکہ پراجیکٹ میں این ٹی ایس پر بھرتی ہونے والے ریگولرائزڈ اساتذہ میں 73سینئر آئی ٹی ٹیچر، 759 آئی ٹی ٹیچرز،1144لیب انچارج شامل ہیں۔مستقل ہونے والوں میں 2013کے بعد محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں بھرتی ہونے والے جونئیر کلرک بھی شامل ہیں۔وزیرتعلیم محمد عاطف خان نے مستقل ہونے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین دوست حکومت نے اساتذہ کرام کے ایک اورمطالبے کوعملی جامہ پہنا دیا ہے۔یہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ اوراساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





