چترال (نمائندہ چترال میل) ڈی پی او چترال منصور امان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چترال منیرالملک کی طرف سے مقرر کردہ انکوائری آفیسر وزیر علی شاہ اور اُن کی ٹیم نے دنین میں اسد الرحمن کے گھر سے چوری شدہ طلائی اور چاندی کے زیورات اور بندوق بر آمد کرکے ملزمان اعزاز ولد شیر دولہ خان اور نذیر اعظم ولد نادر خان ساکن شینجال دنین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بدھ کے روز تھانہ چترال میں ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت جن میں سونے اور چاندی کے زیورات اور ایک ضرب 22بور لائسنس دار شامل ہیں۔ صحافیوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 457- 380/ 34کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یکم فروری کی رات نامعلوم ملزمان اسد الرحمن ساکن دنین کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے تھے اور گھر کے افراد کی غیر حاضری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دروازے اور الماری توڑ کر طلائی و چاندی کے زیورات اور بندوق چوری کی تھی۔ جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس تھانہ نے چترال تفتیش شروع کر دی تھی۔ کہ انکوائری کے دوران ملزمان مذکور سے سامان بر آمد ہوئے۔ اور پولیس نے اُنہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے مسروقہ سامان کی بر آمدگی کے ساتھ اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات