چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما الحاج رحمت غازی خان نے اپر چترال کے تمام پارٹی کارکنان کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12فروری کو بونی میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں صبح10 بجے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جہاں پر اپر چترال ضلع کی تنظیم سازی ہوگی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ورکرز کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اپر چترال میں پارٹی کی تنظیم کو آخری شکل دی جائے گی جس کی منظوری پارٹی کی صوبائی قیادت نے دی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنا ن پر زور دیا کہ وہ اس کنونشن میں کسی عذر کے بغیر غیر حاضر نہ رہیں تاکہ پی ٹی آئی کے لئے انتہائی زرخیز ضلع اپر چترال میں پارٹی کو مستحکم بنیاد وں پر استوار کیا جاسکے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





