چترال (نما یندہ چترال میل)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ترجمان نے اپر اور لوئر چترال کے لئے پی ٹی آئی کی نئی کابینہ تشکیل دینے کے حوالے سے شائع خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اس طرح کی خبریں کسی کی خواہش ہوسکتی ہیں لیکن پارٹی کی نہیں‘اور نہ ہی پارٹی ورکروں کو من گھڑت خبروں سے گمراہ کیا جا سکتا ہے‘ ترجمان انجینئر خالد محمود نے واضح کیا کہ پارٹی چیئر مین عمران خان سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے اپر اور لوئر چترال کی تنظیمات کا اعلامیہ جار ی کیا ہے‘ ‘ اور اب پورے رے چترال میں یونین کونسلز کی سطح پرتنظیم سازی آخری مرحل میں ہیں‘ اور ورکر عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں ایسے موقع پر بعض ناعاقبت اندیش اور سیاسی بصیرت سے محروم عناصر پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان سے منسوب من گھڑت خبرپھیلا کر پارٹی ورکروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے‘ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ کو اپنے ناموں کے ساتھ عہدے لگانے کی بیماری ہے لیکن پی ٹی آئی چترال کے ورکر ان بیماروں کو پہچان چکے ہیں بلکہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی ان سے آگاہ ہے‘ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ترجمان انجینئر خالد محمود نے خبردار کیا ہے کہ پارٹی ورکروں کو گمراہ کرنے اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





