چترال (نمائندہ چترال میل) ایس پی انوسٹی گیشن چترال طارق کریم نے کہا ہے کہ چترال پولیس نے دہشت پھیلانے اور ایک اندھے قتل کے دو الگ الگ واقعات کی کامیابی سے تفتیش کرکے بہت ہی کم عرصے کے دوران جدید وسائل کے استعمال اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جوکہ معمے بنے ہوئے تھے۔ ایڈیشنل ایس پی چترال نورجمال، ایس ڈی پی او لوٹ کوہ عبدالستار اور دوسرے پولیس افسران کی معیت میں اپنے دفتر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک ماہ قبل ماہر امراض اطفال ڈاکٹر گلزار احمد کی سنگور گاؤں میں واقع گھر کے اندر پارک کئے دو قیمتی گاڑیوں کو گھر سمیت آگ لگانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں گاڑیوں کو تو نقصان پہنچ گئی لیکن گھر معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنل جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے نہایت جا نفشانی سے کام کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان فہیم اللہ، نقیب اللہ اور نعیم اللہ ساکنان سنگور کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال شدہ آلہ فائر پستول بھی برامد کرلی۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان زیر حراست ہیں جن سے مزیدانکشافات کی توقع ہے جبکہ پولیس نے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ دو ماہ قبل لوٹ کوہ کے علاقہ دوابہ میں افغان مہاجر عاشور کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں کامیابی سے متعلق کہاکہ تفتیش کے دوران مقتول کے گھر سے برامد موبائل فون کے ڈبے پر درج نمبر کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اکبر الدین اور شہاب الدین ساکنان چرویل لوٹ کوہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ ملزم شہاب الدین نے مقتول کی موبائل فون سیٹ کو اپنے گاؤں کی رہائشی حکیم محمد کو دی تھی جوکہ رسالپور میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھا اور مقتول کی موبائل سیٹ زیر استعمال آنے پر انہیں گرفتار کرنے پر شہاب الدین کا نام افشا کردیا جس کے ذریعے ان تک رسائی ممکن ہوئی جس نے اپنے ساتھی ملزم اکبرالدین کے ساتھ مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم بھی کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ قتل کی وجہ ذاتی عناد بتائی گئی کیونکہ اکبرالدین نے مقتول کو چرس لانے کے لئے 25ہزار روپے نقد دے دیا تھا لیکن مقتول نہ ہی تو وعدہ پورا کیا اور نہ ہی پیسے واپس کرنے کو تیار ہوئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات