چترال (محکم الدین) ایس ایس ٹی کیڈر کے اساتذہ نے اُن کے مطالبات کے حق میں منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں بھر پور احتجاج کرنے اور بنی گا لہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کے روز بڑی تعداد میں ایس ایس ٹی اساتذہ نے چترال پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر ایس ایس ٹی ایسو سی ایشن کے صدر وقار احمد،آل ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کے صدر مظفر الدین نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ 2015کو معراج ہمایون کی وساطت سے ایس ایس ٹی اساتذہ کے کیڈر کے حق میں جو قرار داد صوبائی اسمبلی میں منظور کی گئی،ااُس کی توثیق سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نے بھی کر دی تھی۔ اس کے ساتھ ایبٹ آباد ہائی کورٹ نے بھی اسے جائز قرار دیا تھا۔ لیکن ان تمام قرادوں کی منظوری کے باوجود تاحال اُن پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔ جو کہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ حکومت کی اس بے حسی کی وجہ سے ایس ایس ٹی اساتذہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ حکومت بلاتاخیر اپنے پاس کردہ قراردادوں پر عملدر آمد کرکے ایس ایس ٹی اساتذہ کا مطالبہ حل کرے۔ بصورت دیگر 26جنوری 2018سے پشاور پریس کلب کے سامنے اور 4فروری کو بنی گالہ میں دھرنا دیا جائے گا۔ اور مطالبے کے حق میں ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات