چترال(بشیر حسین آزاد)سابق ایم پی اے سینئر رہنماء جماعت اسلامی چترال مولانا غلام محمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں قصور سے تعلق رکھنے والی زینب کے دلخراش واقعے کو قوم حکومت بلکہ ملک کے لئے ایک لمحہ فکریہ اور دل دہلادینے والی واقعہ قرار دیکر مجرم کو گرفتار کرکے شدید ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں برسوں سے لاگو قوانین کے غیر موثر ہونے،انہیں مزید سخت بنانے کی خود حکومت،عوام اور حتیٰ کہ عدلیہ کیطرف سے مطالبہ سننے میں آتے ہیں۔ چاہے جتنے بھی قوانین بنائے جائیں وہ کھبی بھی ان مظالم،ناانصافیوں اور بربریت کو روک نہ سکیں گے۔دنیا میں ترقی کے عروج کے دعویدار ملکوں میں ساری زیادتیاں ہوتے رہے ہیں یہ قوانین سختی سے موجود ہوتے ہوئے نہیں رک سکتے اُنہوں نے اسکی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ یہ قوانین اس لئے ناکام ہیں کہ انسان یا انسانوں کے بنائے ہیں۔انسان کی عقل،اس کا سمجھ اور علم چونکہ محدود ہے وہ سب انسانوں کے لئے منصفانہ نظام نہیں دے سکتا۔اُنہوں نے کہا کہ انسانوں کے آرا بھی مختلف ہوتے ہیں یہی وجہ ہے دنیا میں کہیں بھی انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین انصاف نہیں دے پائیں ہیں پھر بار بار نئے تجربات پر بے حساب پیسہ لگانے کے بجائے ہمارے پاس ایک مکمل ہر شعبہ عدل وانصاف قائم کرنے والا خالق کائنات کا نظام موجود ہے کم از کم ایک بار بھی اسے ملک میں نافذ کرنے سے بھی ہمارے ارباب اختیار کا راہ فرار کیوں حضور کے لائے ہوئے اس اعلیٰ نظام پر ارباب اختیار،سب مسلمان عوام،عدلیہ ہم سب ایمان کے دعویدار ہے مگر اسکے نفاظ سے خوفزدہ ہیں۔اُنہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ ملک میں آمن وآشتی،ایثار اور عدل وانصاف چاہتے ہیں تو وہ شریعت الہیٰ کے نفاظ سے ہی ممکن ہے لہذا ملک میں یہ منصفانہ نظام بلاتاخیر نافذ کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





