سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرعلاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے کام کررہاہوں /ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) ایم پی اے اپرچترال تحصیل موڑکہوکی حسین وادی کوشٹ کو لون گاؤں سے ملانے والی لنک روڈ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے باقاعدہ طورپر نئی سڑک کاافتتاح کیا۔ 2کروڑ8لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی اس روڈ پراجیکٹ کاافتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی ایم پی اے سردارحسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپرچترال کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے وہاں پر بنیادی ضروریات کی فراہمی اور عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کی غرض سے مؤثر اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہاہوں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سفر کایہ تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا اورپاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کی ترقی کے لئے ہرطرح کے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرعلاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے کام کررہاہوں مختصرمدت میں تحصیل موڑکہومیں کروڑوں روپے کی ترقیاتی اوربحالی کے منصوبوں میں کافی کام ہوچکاہے جس میں کوشٹ آرسی سی پل 6کروڑ55لاکھ روپے،تقریباایک کروڑپچاس لاکھ کی واٹرسپلائی،نوگرام اورمژگول میں گرلزمڈل سکول 1کروڑ20لاکھ روپے دیگردرجنوں واٹرسپلائی،گرین گودام،سکول،ڈسپنسری،سکولوں میں اضافی کمرے اوردیگرمنصوبوں میں کام جاری ہیں۔ انہوں نے سڑکوں کی تعمیر میں بھر پور تعاون کرنے پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم اور کنٹریکٹر آسمار خان کے کام کی تعریف کی جنہوں نے ترجیحی بنیادپران منصوبوں کوکامیاب کرنے میں اہم کرداراداکیاہے جس پرعوام اُن کوسلام پیش کرتے ہیں۔ ایم پی اے نے کہا۔ کہ بونی، شاگرام، وریجون اورکوشٹ کمرشل ایریاز ہیں اس وجہ سے ان علاقوں کے زمینات کا معاوضہ کمرشل ریٹ پر دیے جائیں گے۔سردارحسین نے کہاکہ تحصیل موڑکہو کے انتہائی پسماندہ اور مشکلات سے دوچار لوگوں کے مسائل حل کرنا اُن کی اولین ترجیح ہے۔ اوروہ پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ نئے روڈ کی تعمیر سے یوسی کوشٹ کے درجنوں دیہات میں روڈ سے منسلک ہو گئے ہیں۔ اور ہزاروں گھرانوں پر مشتمل آبادی نئے روڈ سے مستفید ہو گی۔ روڈ کے افتتاح کے موقع پریوسی کوشٹ ایک جشن کا سماں تھا۔اس موقع پر ایم پی اے سیدسردارحسین نے کوشٹ میں زیرتعمیرآرسی سی پل میں ہونے کام کاجائزلیااوردومہینے کے اندر12گاڈیر6بورنگ مکمل ہونے پرٹھیکہ دارعلی اصغرکی کام کوتسلی بخش قراردیا۔اس موقع پرممبرتحصیل کونسل یوسی کوشٹ انعام اللہ سیار،چیئرمین ویلچ کونسل کوشٹ ون سیدرضوان اللہ،پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے صدرامیراللہ،انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی اپرچترال محمدپرویزلال،یوسی کوشٹ کے جیالے جلیل،یاقوب،عجادالرحمن،سب انجینئرسی اینڈڈبلیوسیدابراہم شاہ اوردیگرورکروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اے سیدسردارحسین نے تحصیل موڑکہومیں ترقیاتی کاموں کی جال بچھانے کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے جس پر یہان کے عوام اُن کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آخرمیں صدرمحفل رحمت اللہ نے صدراتی خطے میں اہلیان کوشٹ کی طرف سے ایم پی اے سردارحسین کاشکریہ اداکیا