(چترال میل رپورٹ)خیبرپختونخوا نے وزیر خرانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم کے انتظامی کیڈر کے آفسران کو اپ گریڈیشن دیکر صوبائی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے او ریہ اقدام حکومت کے شعبہ تعلیم کو فروغ و ترقی دینے کا بین ثبوت ہے اب محکمہ تعلیم کے افسران پریہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خلوص نیت اور ایمانی جذبے کیساتھ قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے انتظامی آفسران کی طرح اعلی تعلیم کے پروفیسرز و لیکچررز کی اپگریڈیشن میں بھی حکومت انتہائی سنجیدہ ہے اور ان کا مسئلہ بھی خوش اسلوبی سے حل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج تیمرگرہ میں ایجوکیشن مینجمٹ کیڈر افسران کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اور اعلی تعلیم کے پروفیسرز ولیکچررز سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔مینجمنٹ کیڈر افسران کی تقریب میں محکمہ تعلیم ملاکنڈ ڈویژن کے افسران‘ ا یپکا کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی جبکہ مقررین نے اس موقع پرمینجمنٹ کیڈر افسران کی اپ گریڈیشن پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پریوز خٹک‘ وزیر تعلیم محمد عاطف اور وزیر خزانہ مظفر سید کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کیڈر افسران کی اپگریڈیشن میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے انتہائی تدبر اور فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے تمام انتظامی افسران کا دیرینہ مسلہ حل کردیا ہے انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کو ترقی وفروغ دینے میں انتہائی سنجیدہ ہے یہی وجہ ہے کہ صرف دیر پائیں میں چھ ہزار سے زائد اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیاگیا ہے اور سکولوں میں اساتذہ کے کمی کیساتھ ساتھ کمروں اور دیگر درکار ضروریات کو پورا کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے اب یہ انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں تاکہ کوئی بھی بچہ حصول تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔ دریں اثناء اعلی تعلیم کے اساتذہ سے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ جس طرح ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے انتظامی افسران کی اپگریڈیشن کا وعدہ پورا کیا گیا اسی طرح اعلی تعلیم کے پروفیسرز‘ ایسوسی ایٹ پروفیسرز‘ اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی اپگریڈیشن کا مسلہ بھی خوشی اسلوبی سے حل کیا جائے گا اس لئے انہیں کسی پریشانی کی ضرورت نہیں اور حکومت ان کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





