وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کے لئے اسپیشل الاونس کی منظوری دیدی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کے لئے اسپیشل الاونس کی منظوری دیدی ہے۔وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری ایک مراسلے کے مطابق یہ الاونس خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے محکمہ پراسیکیوشن کے تمام افسروں کو ملے گا۔اس سے پہلے خیبر پختونخوا کے پراسیکیوشن افسروں کو نہایت کم ریٹ سے الاونس ملتا تھا جبکہ نئی منظور شدہ سمری کے مطابق پراسیکیوشن کے ریجنل ڈائریکٹر کو ماہانہ 50 ہزار اسپیشل الاونس،سینئر پبلک پراسیکیوٹرز کو 35 ہزار،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرز کو 25 ہزار جبکہ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو ماہانہ 20 ہزار روپے اسپیشل الاونس دیا جائے گا۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان اور سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افئیرز شکیل قادر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جنہوں نے مزکورہ الاونس کی منظوری میں نہایت اہم کردار ادا کیا اور نہایت کم وقت میں مزکورہ عمل کو تکمیل تک پہنچایا۔