چترال(نمائندہ چترال میل) چترال سے رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخو،چیف سیکرٹری اور پیڈو حکام سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ گولین گول پاؤر ہاؤس سے اپر چترال کی تین تحصیلوں کو پیڈو کی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی دینے کے لئے واپڈا کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں پہل کریں تاکہ عوام کو بجلی کی سہولیت ملے اور حکومت کے لئے امن وامان کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت جان بوجھ کر معاہدہ سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔گذشتہ چند مہینوں میں اس سلسلے میں جتنی میٹنگیں ہوئیں ان میں صوبائی حکومت اور پیڈو نے واپڈا کے ساتھ پیڈو کی ٹرانسمیشن لائنوں کے استعمال کا معاہدہ کرنے سے اتفاق کیامگر عملی طورپر معاہدہ کرنے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔گذشتہ مہینے کوغذی میں قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیڈو حکام اور واپڈا حکم دونوں حاضر تھے۔اس موقع پر گولین گول بجلی گھر کے سوئج یارڈ کا بھی معائنہ کیا گیا۔تکینکی اور فنی طورپر اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ اس سوئج یارڈ سے پیڈو کی لائنوں کو بجلی دی جاسکتی ہے۔فی یونٹ قیمت اور دیگر تفصیلات طے کرکے 5جنوری سے پہلے معاہدہ کرنے کاوعدہ کیا گیا۔مگر5جنوری گذرنے کے باوجود پیڈوحکام نے معاہدے میں دلچسپی نہیں لی۔شہزادہ افتخارالدین ایم این اے کی طرف سے یہ ساتویں اپیل ہے۔اس سے پہلے جولائی2015میں ریشن کے مقام پر پیڈو کا4میگاواٹ بجلی گھر سیلاب میں بہہ گیا تو ایم این اے کی طرف سے بجلی گھر کی بحالی کے لئے اپیل کی گئی۔تکینکی طورپر بجلی گھر 6مہینوں میں بحال ہوسکتاتھا مگر پیڈو نے دلچسپی نہیں لی۔اب لائن خالی پڑی ہے۔پیڈو معاہدہ سے منہ موڑ رہی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





