چترال (محکم) ضلع کونسل چترال کا تین روزہ بجٹ اجلاس برائے 2017-18دوسرے دن بھی جاری رہا۔ کنوئنیر ضلع کونسل کی زیر صدارت جب اجلاس کا آغاز ہوا۔ تو لواری ٹنل روڈ کے حوالے سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مولانا عبدالرحمن، رحمت الہی، غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا۔ کہ چھوٹے ٹنل سے چترال کی طرف روڈ کو چترال کے موسمیاتی حالات کے بالکل برعکس تعمیر کیا گیا ہے۔ جہاں بارش اور برفباری کے دوران بڑے پیمانے پر حادثات کے خطرات ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ابھی سے مسافرگاڑیوں کو چڑھائی چڑھنے اور پشاور سے آنے والی گاڑیوں کو اٹرنے میں انتہائی تکالیف کا سامنا ہے۔ اور مسافروں کو ہر لمحہ جان کا خطرہ درپیش ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر مسافر گاڑی سے اُتر کر پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس مقام پر اگر حادثہ ہوا۔ تو این ایچ اے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ممبر دسٹرکٹ کونسل رحمت الہی کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں لواری ٹنل کے افتتاح کے بعد لواری ٹنل میں مسافروں کو انتظار پر مجبور کرنے کو بلا جواز قرار دیا گیا تھا،اور مسافر گاڑیوں کو بغیر انتظار کے ٹنل سے گزرنے کی اجازت دینے، کرایوں میں کمی کرنے اور پشاور سے چترال رات کے وقت سفر پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی چترال میں تقسیم کے سلسلے میں بھی متفقہ قرارداد منظور کی گئی اور کہا گیا۔ کہ سابق وزیر اعظم نے چترال کے مخصوس حالات کے پیش نظر چترال کو 30میگاواٹ بجلی دینے کی منظوری دی ہے۔ اس لئے متعلقہ ادارہ سابق وزیر اعظم کے اس حکمنامے کے تحت پیداوار شروع ہونے کی صورت میں چترال کو بجلی مہیا کرے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض احمد دیوان بیگی نے کہا۔ کہ یہ نہایت افسوس کا مقام ہے، کہ 2015-16 کے اے ڈی پی سکیم مکمل نہیں ہوئے۔ کہ 2017-18کے اے ڈی پی پر بات ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ جن ٹھیکہ داروں نے اسکیموں کے ٹھیکے لئے اُن کی کارکردگی اب تک صفر ہے، کرپشن پہلے سے زیادہ ہے تین لاکھ کی سکیم پر ڈیڑھ لاکھ روپے بھی خرچ نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ضلع کونسل یہ مسئلہ حل نہیں کر سکتا۔ تو ہم کسی اور دروازے پر جا کر اس بندر بانٹ رکوانے کی کوشش کریں گے۔ شیر عزیز بیگ اور عبدالقیوم نے ریاض احمد سے اتفاق کرتے ہوئے کہا۔ کہ ضلع ناظم، اور کنوئنیر کی سکیمیں تو منظور ہوتی ہیں۔ اور دیگر ممبران کی سکیمیں ڈراپ ہوتی ہیں۔ جو سمجھ سے بالاتر ہیں۔ اس حوالے سے وضاحت کی جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ سابقہ ناقص کار کردگی کے حامل ٹھیکہ داروں کو مزید کام نہ دیا جائے۔ اور پہلے سے نامکمل کام مکمل کئے جائیں۔ کنوئنیر نے اس موقع پر وضاحت کی۔ کہ ٹی ایم اے کی طرف سے ایسے ٹھیکہ داروں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ پھر بھی انہوں نے توجہ نہیں دی۔ تو اُن ٹھیکہ داروں کے خلاف لوکل کونسل بورڈ کو ان کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے لکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رحمت غازی نے کہا۔ کہ چترال کے مختلف علاقوں میں نوجوان طبقہ مختلف کھیلوں میں ممبران کو بطور مہمان خصوصی بلاتے ہیں۔ اس لئے ضلع کونسل تمام ممبران کیلئے سپورٹس کی مد میں فنڈ مخصوص کرے۔ تاکہ ایسے موقعوں پر اُن کو انعامات دیے جاسکیں۔ مولانا عبدالرحمن نے اس اتفاق کیا۔ اور کہا۔ کہ ممبران ڈسٹرکٹ کونسل کے ساکھ اوراستحقاق کو مجروح نہ کیا جائے۔عبدالطیف نے اجلاس میں انتہائی برہمی کا اظہار کیا۔ اور کنوئنیر پر ایک شخص کو سپورٹ کرنے کا لزام لگاتے ہوئے کہا۔ کہ واضح کیا جائے۔ کہ ضلع ناظم کا صوابدیدی فنڈ کتنا ہے۔ کونسل میں غیر شفاف طریقے سے کام ہورہے ہیں۔ بتایا جائے کہ کتنا فنڈ آیا اور کہاں خرچ ہوا۔ فنانس کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے تاکہ ممبران کے سامنے واضح ہو کہ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اداروں کی بہتری کیلئے کچھ بھی نہیں ہو رہا۔ جبکہ ہر ادرے کی مانٹیرنگ اینڈ ایلیویشن ہونی چاہئے۔ اجلاس میں دوسرے دن بھی خاتون ممبر حصول بیگم نے زبردست احتجاج کیا۔ اور کہا کہ وہ دس یونین کونسوں کی واحد خاتون نمایندہ ہیں۔ لیکن اُن کے ساتھ فنڈ کی تقسیم میں مسلسل امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ دوسری خواتین کو تقریبا بارہ لاکھ روپے دیے جارہے ہیں۔ جبکہ اُنہیں آٹھ لاکھ روپے کے سکیم دینے کی بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ کل سے ضلع کونسل کے سامنے دھرنا دے گی جب تک یہ مسئلہ حل نہیں کیا جاتا۔ اجلاس سے غلام مصطفی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کنوئنیر ضلع کونسل نے اجلاس تیسرے دن تک ملتوی کردیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات