چترال (نمائندہ چترال میل) شہید اسامہ کیریر اکیڈمی چترال کے زیر اہتما م سائنس میلہ اتوار کے روز تقریب تقسیم انعامات کے ساتھ احتتام پذیر ہوگیاجس میں سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں اور کالجوں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ممتاز احمد وردگ، فرنٹئر کور پبلک سکول کے پرنسپل رحیم اللہ اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ چترال کے طلباء وطالبات میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے اور اظہار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسابقت کا دور شروع ہوچکا ہے اور اس دور میں صرف اور صرف محنت اور قابلیت کی جیت ہوتی ہے اور سائنس وٹیکنالوجی میں آگے جانے والے اقوام ہی اب دنیا کی رہنمائی کررہے ہیں جبکہ حکمت اور سائنس مسلمانوں کا میراث تھا۔ انہوں نے چترال کے شہید ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایک سال کے مختصر عرصے میں ایڈمنسٹریشن کے ہر شعبے میں نمایا ن تبدیلی لائی اور چترال کے عوام کا دل جیت لیا اور چترال میں نوجوان نسل کی رہنمائی کے لئے ان کا قائم کردہ اکیڈمی اس کی ایک مثا ل ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور اسامہ شہید اکیڈمی کے سیکرٹری عبدالاکرم خان نے اس اکیڈمی کو مکمل ادارے میں بدل دینے کا اعلا ن کیا۔ سائنس میلہ میں حصہ لینے والے تعلیمی اداروں کو ان کے پراجیکٹوں کے لئے انعامات دئیے گئے۔ کیمسٹری کا پہلا انعام گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت، دوسرا انعام آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ اور تیسر ا انعام ایف سی پی ایس نے حاصل کیا۔ فزکس میں پہلا انعام آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ، دوسرا انعام ہائی سکول بلچ اور تیسر اانعام گورنمنٹ گرلز کالج چترال نے حاصل کیا۔ اسی طرح بیالوجی میں پہلا انعام ایف سی پی ایس اور دوسرا انعام آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ نے حاصل کیا۔ کمپیوٹر سائنس میں پہلا انعام آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ، دوسر ا انعام گورنمنٹ گرلز کالج چترال اور تیسر انعام گورنمنٹ کالج چترال نے لے لی۔اسی طرح پینٹنگ میں چترال پبلک سکول اینڈ کالج نے پہلا انعام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موڑدہ نے دوسرا اور گورنمنٹ ہائی سکول بلچ نے تیسر ا انعام حاصل کی۔ کیلی گرافی میں پہلا انعام گورنمنٹ گرلز کالج، ایف سی پی ایس نے دوسرا اور شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ اسی طرح خاکہ بنانے میں پہلا انعام گورنمنٹ گرلز کالج، ایف سی پی ایس نے دوسرا انعام اور آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ اس موقع پر عبدالاکرم خان، ممتاز احمد وردگ، رحیم اللہ، ہائی سکول بمبوریت کے ہیڈ ماسٹر جاوید حیات، چترال یونیورسٹی کے لیکچرر عظمیٰ شیر اور پی ایس محمد شاہد، ایس ڈی ای او محمود غزنوی، صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین،گورنمنٹ کالج چترال کے پروفیسر تنزیل الرحمن اور دیگر نے انعامات طلباء وطالبات میں تقسیم کی۔ اس موقع پر شہید اسامہ اکیڈمی کے روح رواں اور سائنس میلہ کے انتظامات کو ممکن بنانے پر پروفیسر فداء الرحمن کو بھی خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل سکول میں منعقدہ اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات