چترال (نما یندہ چترال میل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سائیکل لے کر سیاست میں آنے والے لینڈ کروزروں میں پھر رہے ہیں جوکہ اس ملک میں کرپٹ سیاسی نظام کا عکاس ہے جہاں چوروں اور لٹیروں کے ٹولے نے آزادی اور دیدہ دلیری سے ملک کو لوٹتے رہے ہیں اور یہ عمران خان نے جس نے ان چوروں اور لیٹروں کو پہلی مرتبہ للکارا ہے اور آنے والے الیکشن میں پختونخوا کے عوام نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دینا ہے کیونکہ اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کو خود محسوس کررہے ہیں جوکہ زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں ہے۔ بدھ کے روز چترال پولوگراؤنڈ میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تالیوں کی گونج میں ضلع چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرکے اپر چترال کو الگ ضلع کا درجہ دینے اور بونی کو اس کا ہیڈ کوارٹرز بنانے کا اعلان کیا اور کہاکہ 70سالوں سے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پی ٹی آئی حکومت نے پورا کردیا۔ وزیر اعلی نے نے کہا۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائد عمران خان کی قیادت میں چترال کے مسائل پر بھر پور توجہ دی ہے۔ چائنا میں سی پیک کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے۔ چترال میں 1400میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے جاری ہیں جو ایف ڈبلیو او اور چائنیز انجینئرز کے ذریعے مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا، کہ ہم نے ریسکیو 1122کی منظوری دی، جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرایا۔ یونیورسٹی کی منظوری دی اور چترال کی تزئن و آرائش کیلئے 55کروڑ روپے دیے۔ زلزلے اور سیلاب میں بھاری فنڈ متاثرین میں تقسیم کئے۔ اور نوجوانوں کیلئے دروش چترال میں پلے گراؤنڈ تعمیر کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلی نے چترال میں ایک اور پلے گراؤنڈ اور پارک کی تعمیر کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی نے تحریک انصاف کے صدر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ملک اور چترال کے نوجوانوں کی آپ کے ساتھ جذباتی محبت چوروں اور ڈاکووں کے خلاف آپ کے جہاد کا نتیجہ ہے۔ اللہ پاک نے آپ کو ہمت دی ہے۔ آج ملک کو لوٹنے والے یہ سوال کر رہے ہیں۔ کہ مجھے کیوں نکالا گیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ کرپٹ لوگوں حکمرانوں نے تعلیم صحت، پولیس اور تمام اداروں کو تباہ کیا۔ وزیر اعلی نے کہا۔ کہ اس ملک میں غریب عوام کے ساتھ جو ظلم اور جبر ہو چکا ہے۔ وہ نقابل بیان ہے۔ سکولوں ہسپتالوں میں عوام کو ئی سہولتیں دستیاب نہیں تھی۔ ہم نے نہ صرف سہولتیں دیں، اساتذہ کی،عمارتوں کی کمی پوری کی۔ بلکہ نصاب میں قرآن کو شامل کرکے بچوں کیلئے دین و قرآن سیکھنے کا راستہ ہموار کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ غریبوں کے بچے جب تعلیم میں امیروں کے بچوں کو پیچھے چھوڑ جائیں گے۔ تو انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا۔ ہم نے غریبوں کے علاج کیلئے 14لاکھ صحت کارڈ تقسیم کئے ہیں جبکہ مزید 10لاکھ کارڈ تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پولیس کو ہم نے سیاست سے آزاد کر دیا ہے اب یہ لوگ آپ کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ماحول کو درست کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔ اس پہلے ظالموں نے جنگلات بیچ کر کھایا۔ جس کی وجہ سے گلیشئر اب تباہی کے دھانے پر ہیں۔ ہم نے دوبارہ جنگلات سے صوبے کو آباد کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور ہمیں کامیابی ملی ہے۔ پرویز خٹک نے کہا۔ کہ دُنیا میں جتنی بھی تبدیلی آئی۔ وہ نظام کی تبدیلی سے آئی ہے ۔ لیکن ہمارے ملک کے حکمرانوں نے اس ملک کے ساتھ بہت ظلم کیا۔ جو سائیکل لے کر آئے وہ لینڈ کروزر لے کر چلے گئے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ اس ملک میں چور اور ڈاکو حکومت کریں گے۔ تو آپ کھبی خوشحال نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا۔ کہ آیندہ الیکشن میں ڈاکو اور لٹیرے دوبارہ نجومی بن کر ووٹ کیلئے آپ کے پا س آئیں گے۔ اس لئے آن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی قائدیں ایم پی اے بی بی فوزیہ، رحمت غازی اور عبداللطیف نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد کو یقین دلایا کہ اگلے سال منعقد ہونے والے الیکشن میں چترال کے عوام ان کے بھر پور ساتھ دیں گے اور انہوں نے موجودہ حکومت کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات