چترال(محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے 8نومبر کے دورۂ چترال کی وجہ سے ضلع چترال میں سہ روزہ پولیو مہم بُری طرح متاثر ہو گیا ہے۔پولیو مہم اس ماہ کی 8تا 10تاریخ تک چترال کے طول عرض میں جاری رہنا تھا جس کے لئے ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین الرٹ تھے اور پولیو ٹیموں کا شدت سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ ہر ماں باپ کی کوشش ہوتی ہے کہ اُس کا بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے تاکہ پولیو جیسے موذی مرض سے اُن کے پھول جیسے بچے محفوظ رہ سکیں۔عین وقت پرمحکمہ صحت چترال نے تحریک انصاف کے قائدین کے دورۂ چترال کے باعث اس اہم مہم کو موخر کر دیا ہے جس کی وجہ سے چترال شہر اور دور دراز وادیوں میں بسنے والے عوام کے اندر سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔ ای پی آئی کو آرڈنیٹر ڈاکٹر ارشاد احمد نے میڈیاکو بتا یا۔ کہ چونکہ وزیر اعلی خیبر پخونخوا اور قائد تحریک ا نصاف عمران خان کے دورۂ چترال کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر ہیں۔ اس لئے پولیو ڈیوٹی کیلئے سکیورٹی کے جوان ناکافی ہیں۔ جس کی وجہ سے پولیو مہم کو موخر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پولیو مہم 10نومبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





