،،لمحہ فکریہ،،
پانی: اللہ رب العزت نے اپنے قدرت سے اس جہاں فانی کو تخلیق کرنے سے پہلے پانی جیسے عظیم نعمت کو پیدا کیا ہے۔ جسکے بغیر زندگی مشکل بلکہ نا ممکن ہے۔ اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت کو کس طرح جھٹلایا جاسکتا ہے۔ ہر گز نہیں قرآن مجید فرقان حمید کے سورۃ الرحمن میں خداوند تعالی نے ان تمام نعمتوں کا ذکر فرمایا ہے۔ سب کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔ کہ تم اللہ تعالی کے کون کون سے نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ چند مخصوص لوگوں یا بندوں کا نام لیکر یہ نہیں فرمایا ہے۔ کہ یہ بندے میرے خاص بندے ہیں۔ میں نے انکے لیے اس دنیائے فانی کو پیدا کر نے سے پہلے انکے لیے پانی کو پیدا کیا ہے۔ اس نعمت پر انکی ملکیت ہوگی اپنی مرضی سے استعمال کرینگے میں نے اپنے ان خاص بندوں کے لیے سر دیوں میں پہا ڑوں میں برف برساتا ہوں۔ اور گرمیوں کے لیے زخیرہ کر کے انکے ضرورت کے مطابق برف کو پھگلا کر پانی مہیا کر تا ہوں برف ختم ہونے کے صورت میں چشموں سے انکے لیے پانی مہیا کر تا ہوں اپنے ضروریات کو پورا کرنے کے بعد جس کو چاہے اپنے مرضی کے مطابق کسی کو دیں یا نہ دیں یہ ان پر منحصر ہے۔ باقی لوگوں کو پینے کی بھی اجازت نہیں۔ فصلوں پودوں وغیرہ کو پانی دنیا تو درکنا بس یہی مخصوص بندہ گان زندہ رہیں۔ انکے باغات، فصلات وغیرہ سر سبز و شاداب رہیں باقی بندوں کو کس نے کہا ہے۔ کہ وہ پودے بوئیں فصلات کاشت کرو میرے خاص بندوں میں شراکت داری کریں۔ اپکا کام صرف یہ ہوں کہ جب نہر یں خراب ہوں بڑھ چڑھ کر حصہ لو جب میرے خاص بندوں کے ہاں کوئی غم و خوشی ہو حصہ لو قبر کھو دو انکے حکم مانو لیکن جب پانی کی قلت ہوگی تو آنکو سلام تو کیا نزدیک بھی مت جانا
خدارا کچھ خوف تو کرو۔ اسلام نے ہمیں یہ بتلاتا ہے۔ کہ جس چیز کو تم اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو۔ وہ اپنے دوسرے مسلمان بھائی کے لیے اچھا سمجھو۔اللہ تعالی نے اپنے نعمتوں کو سب کے لیے برابر پیدا کیا ہے۔ اب بھی وقت ہے سوچ لو اور توبہ استغفار کیا کرو۔ اللہ تعالی کی دی ہوئی تعمتیں نظروں سے دیکھ لو کہ اَس پاس رہنے والے اپکے گاؤں والوں کے فصلات، پودوں کا کیا حال ہے۔ اگر اپکے اندر خدا وند تعالی کی دی ہوئی چیز دل ہے۔ اگر پتھر ہے تو کوئی گلہ شکوہ نہیں۔ ہر چیز فانی ہے۔ ہر وقت گزرنے والا ہے۔ یہ وقت بھی گزرے گا۔ سب کو جانا ہے۔ لیکن اللہ تعالی کے سامنے جو اب دینا ہے۔ تو اس وقت غریبوں کے ہاتھ لوہے کے اور اپکے گریبان ہونگے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





