میڈیکل افیسرڈاکٹر شاہ نادر کی اعزاز میں الوداعی تقریب

Print Friendly, PDF & Email

بونی (جمشید احمد)ہفتے کے روز ڈاکٹر شاہ ناد ر انچارج میڈیکل افیسر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بونی کی اعزاز میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بونی میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہو ئی جس کی صدارت سابق ایم پی اے حاجی علام محمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مستوج کرامت اللہ تھے منعقدہ تقریب میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بونی کے اسٹاف،ایم ایس شہزادہ فیض الملک، دیگر ڈاکٹرصاحباں،ایس ڈی پی او مستوج اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد شرکت کی پروگرام کا اعاز قاضی لطف الرخمن کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اسٹیج کی فرائیض معروف شاعر ادیب ذاکر محمد ذخمی نے انجام دی ابتدائی کلمات ایم ایس شہزادہ فیض ا لملک تحصیل ہیدکواٹر بونی نے پیش کر تے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ڈاکٹر فرمان علی نے اسٹاف کی طرف سے ڈاکٹر شاہ نادر کو پھولوں کے ہار پہنایا مقریریں نے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر شاہ نادر کی صحت کے شعبے میں گران قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کی انہوں نے کہا اس وقت کی مشکل دور میں جہاں وسائل اور ڈاکٹروں کی کمی تھی ڈاکٹر شاہ نادر ملازمت سنبھال کر علاج ومعالجے کے شعبے میں گران قدر خدمات انجام دی جس سے کبھی فراموش نہیں کی جائے گی مقررین میں ناصر اللہ، شاہ وزیر لال،حاجی غلام محمد دیگر نے تقریر پیش کی ڈاکٹر شاہ نادر نے خطاب کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اخر میں صدر محفل سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد نے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر شاہ نادر کی صحت کے شعبے میں خدمات کوبے حد سراہا اورتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے حوالے سے بات کر تے ہوئے اپنے دور اقتدار کے سیاسی کوشیوں سے حاضرین کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنے دور اقتدار میں اس ہسپتال کو کٹیگری سی کا درجہ دلوایا تھا اس کے بعد اس کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی مختص شدہ فنڈکو صیح معنوں میں استعمال کر تے تو یہ ہسپتال ضرور ترقی کر تے کہ قابل افسوس ہے