چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے لیے نیےء تعیبات ہونے والے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاداحمدسدھیرنے چترال پہنچ کرچارج سنبھالنے سے پہلے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے ڈی ایم ایس اورصفائی سے متعلق دوملازمین کوملازمت سے معطل کر دیا۔ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ایم ایس کے دفترسے 8اکتوبرکوجاری شدہ افیس آرڈرک نمبر 5389-94/DHQH-C-11 کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال ارشاداحمدسدھیر کی ہدایت پرڈی ایم ایس چترال ڈاکٹراسرارالدین،صفائی انچارج ہجوم خان اورسپروائزکلاس فوراسٹاف مرادخان کوڈیوٹی سے غفلت برتنے پرملازمت سے فوری طورپرمعطل کردیاگیاہے جبکہ اُن کے خلاف انکوارئی کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔افیس آرڈرکے مطابق گذشتہ دنوں ہسپتال کے کوڑاکرکٹ کی بڑی مقدارمقررہ جگہے پر تلف کرنے کے بجائے دریائے چترال میں ڈالی گئی تھی جس کاسختی سے نوٹس لیاگیاہے۔یادرہے کہ گذشتہ دنوں ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ایک ایمبولینس نمبرA-1138میں ہسپتال کے فضلات کودریا چترال ں بہانے کی ویڈیوسوشل میڈیامیں گردش کررہی تھی اورایک پشتوٹی وی چینل نے اس ویڈیوکوچلا یاتھی،صوبائی حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال کو فوری کارروائی کا حکم دیا تھا ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال نے اس معاملے کی انکوایری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔کمیٹی کے چیرمین چیف میڈیکل افیسر ڈاکٹر نورالاسلام ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر سعد ملوک چیف میڈیکل افیسر اور منہاس الدین ایڈشنل ڈپٹی کمشنر چترال شامل ہیں۔