دروش(نمائندہ چترال میل)گذشتہ دنوں دروش سے چترال جانے والی موٹر کار(غواگئے) گہریت کے قریب حادثے میں جان بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی۔ شدید زخمی خاتون ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں دم توڑ گئی جنہیں ہفتے کے روز دروش کے مقامی قبرستان میں اسکے بھائی کے پہلو میں سپرد خا ک کردیا گیا۔
یاد رہے کہ کل جمعہ کے روز دروش سے چترال جانے والی موٹر کار گہریت کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا جسکے نتیجے میں ابتدائی طور ایک شخص مسمیٰ سمیع اللہ ولد میاں جی سکنہ بازار دروش جان بحق ہوا جبکہ دو خواتین اور دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ دونوں خواتین شدید زخمی تھیں جن میں سے ایک کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال اور ایک کو پشاور ریفر کردیا گیا تاہم جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب زخمی خاتون مسمۃ شاہینہ دختر میاں جی چترال ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ مرحومہ شاہینہ پانچ بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔
اس اندوہناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے دوافراد سمیع اللہ اور اسکی بہن جان بحق ہوئے جبکہ اسی خاندان کی ایک خاتون اور دو بچوں سمیت چار دیگر افراد زخمی ہیں۔ ایک ہی گھرانے سے بیک وقت دو جنازے اٹھنے پر علاقے کی فضا سوگوار رہی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات