پاکستان میں چین اور امریکہ کی خفیہ جنگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے نوازشریف کو پاک چین دوستی کے جرم میں راستے سے ہٹانے کے بعد چائنا پاکستان اکنامک کو ریڈور پر پیش رفت رُک گئی ہے مگر مقتدر حلقوں اور نادیدہ ہاتھوں کے سامنے تین نئے مسائل کھڑے ہو گئے ہیں پہلا مسئلہ یہ ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے کیسے روکا جائے؟دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ نوازشریف کو صدر مملکت کے عہدے کا انتخاب لڑنے سے کس طرح منع کیا جائے اور تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ مارچ2018ء میں ن لیگ کو سینیٹ میں اکثر یتی پارٹی بننے سے کس طرح روکا جائے؟تین دیواروں کی فوری ضرورت ہے ان دیواروں میں سب سے بڑی دیوار درمیان والی ہے یہ 2017ء کا واقعہ ہے جنرل پرویز مشرف چیف آف آرمی سٹاف کی وردی میں صدارتی انتخاب لڑنا چاہتے تھے صدارتی انتخاب کا قانون اس کی اجازت نہیں دیتا تھا قانون میں لکھا تھا کہ کوئی سز یا فتہ شخص صدر کا انتخاب نہیں لڑ سکتا سرکاری ملازم ریٹا ئر منٹ کے بعد دوسال گذرنے سے پہلے انتخاب نہیں لڑسکتا مقتدر حلقوں نے قانون میں ترمیم کر دی اور اس شق کو ختم کر دیا شق ختم ہوا تو چیف آف آرمی سٹاف کے لئے صدر مملکت کا انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہوئی ججوں کے ذریعے راستہ صاف کیا گیا چیف الیکشن کمشنر نے اجازت دیدی اور چیف آف آرمی سٹاف نے صدارتی انتخاب لڑا ظاہرہے اس کو کا میاب ہو نا تھا وہ کا میاب ہوا 6 ستمبر 2007 ء کے تاریخی دن ووٹ ڈالے گئے نتیجہ آیا تو سب نے چیف آف آرمی سٹاف کو مبارک باد دی آرمی چیف مشرف بہ قانون ہو کر ملک کا صدر بن گیا اس سے پہلے وہ ریفر نڈم کے ذریعے صدر بن چکا تھا اُس کو قانونی حمایت حاصل نہیں تھی اس کے بعد اخبارات میں ”مشرف بہ قانون“ کی ترکیب آنے لگی اب سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اس قانون کا سہارا لیکر صدر مملکت کا انتخاب لڑ نے پر آما دہ دکھا ئی دیتے ہیں اگر ایسا ہوا تو اُس کو روکنے کا کوئی راستہ قانون میں مو جود نہیں پانا مہ سے ہنگا مہ، ہنگا مہ سے کار نا مہ، کارنامہ سے اقامہ تک چکر لگا کر بھی اس کو روکنا ممکن نہیں ہے قانون میں ترمیم کے لئے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے جو مقتدر حلقوں کے بس میں نہیں قانون میں جو ترمیم آرمی چیف کے حق میں ہوئی تھی وہی ترمیم اب اُس کے خلاف استعمال ہونے جارہی ہے ”لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا“ اس صورت حال کے لئے سانپ کے منہ میں چھچوندر والی کہاوت بھی بولی جاتی ہے سانپ چھچو ندر کو نہ نگل سکتا ہے نہ اُگل سکتا ہے مقتدر حلقوں کے ساتھ نا دید ہ ہاتھوں والے اس مشکل میں پھنس گئے ہیں اس لئے عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی خان نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کو توڑ کر ٹیکنو کریٹس کے نام پر باہر سے کوئی نگران حکومت مسلط کی گئی تو اس کی شدید مذاحمت کی جائیگی مولا نا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری کا موقف بھی یہی ہے ایک بڑی یونیورسٹی کے بڑے ہاں میں لیکچر تھا، عنوان بڑا دلچسپ تھا جمہوریت کیوں نہیں؟ مہمان مقرر نے تقریر ختم کی تو پہلا سوال داغتے ہوئے سامعین میں سے ایک سرپھر ے نے پوچھا کہ بھٹو اور نواز شریف کیوں نشانہ بن گئے؟ کوئی اور کیوں نشانہ نہیں بنا؟ مہمان مقرر نے کہا مولوی تمیز الدین، شیخ مجیب الرحمن اور حسین شہید سہر وردی کو بھی نشانہ بنا یا گیا تھا وجہ اس کی یہ ہے کہ چھوٹی موٹی پارٹیوں اور درمیا نہ درجے کے لیڈروں کو زہر کا گھونٹ پی کر برداشت کیا جا تا ہے عوامی مقبولیت کے منصب پر فائز کسی لیڈر کو برداشت نہیں کیا جاتا کیو نکہ عوامی مقبولیت سے ڈر لگتا ہے کوئی لیڈر عوام میں مقبول ہو تو وہ آنکھیں دکھا سکتا ہے بڑا فیصلہ کر سکتا ہے عوام کی طاقت کو استعمال کر سکتا ہے چھوٹی موٹی تانگہ پارٹیاں اس طرح کے کام نہیں کرسکتیں مقتدر حلقوں اور نا دید ہ قوتوں کو ان سے کوئی خوف نہیں ہوتا ان کو ضرورت کے وقت استعمال کر کے پھر ٹشو پیپر کی طرح پھینک دینا آسان ہوتا ہے اب نواز شریف کا تازہ ترین حال یہ ہے کہ وہ مشرف بہ قانون ہوگیا ہے مو جودہ حالت میں کلثوم نواز کووزیر اعظم بننے سے روکنا مشکل ہے نوا ز شریف کو صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے روکنا محال ہے
کرو کج جبیں پر سر کفن مر ے قاتلوں کو گماں نہ ہو
کہ غرور عشق کا با نکپن پسِ مرگ ہم نے بھلا دیا
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات