٭وصیت۔
ایک امیر شخص بیمار پڑ گئے جب زندگی کی امید نہ رہی تو تمام رشتے داروں کو جمع کیا اور وصیت نوٹ کرنے کی درخواست کی تو سب کی لالچی آنکھیں چمکنے لگیں اور ہر کوئی یہی کہہ رہا تھا آپ ہی ہمارے سہارہ تھے… آپ ہی ہمارے مائی پاپ… آپ کے بغیر ہم جی کے کرینگے کیا… پاس ہی اس شخص کی بہن رورہی تھی۔مرنے والے شخص نے کہا مجھے آپ کی محبت پر بھروسہ ہے آپ نے ہمیشہ مجھے محبت دی اب غور سے میری وصیت سنو اور اس پر عمل کرو… سب کے کان کھڑے ہوئے۔ مرنے والے نے کہا… ماڈل ٹاون میں میرا بیس کنال کا بنگلے کا کیاہوگا؟ بڑے بیٹے نے کہا میں ہوں نا۔ پھر کہا بحریہ ٹاون میں میرے نام 50 پلاٹ ہیں ان کا کیا بنے گا؟ چھوٹے بیٹے نے کہا میں ہوں نا… سوئس بنکوں میں ڈالز کے اکاونٹ ہیں وہ کون لے گا؟ بھائی نے کہا آپ غم کیوں کرتے ہیں میں ہوں نا… چک شہزاد کے میرے فام ہاوس کون لے گا؟ سب نے مل کے کہا بس آپ اطمینان سے مر جائیں ہم ہیں نا… سب کچھ ختم کرنے اور میں ہوں نا کے جواب ک سننے ے بعد اس شخص نے کہا… میرے ذمے حبیب بنک کے 2 لاکھ روپے قرض ہیں وہ کون ادا کرے گا تاکہ میں سکون سے مرسکوں؟ سب یک زبان ہوکر کہنے لگے.ہم آپ کی اتنی ساری ذمہ داریان تو اٹھانے کا وعدہ کررہے ہیں آپ ہمارے کندھوں پر کتنا بوجھ ڈالے جارہے ہیں کچھ بوجھ تو آپ کی بہن بھی اٹھا لیں آخر بہن ہے آپ کی۔
بالکل یہی حال اس ملک کے ساتھ اس کے سیاست گر… بیروکریٹس… جرنلز… سرمایہ دار… کارخانہ دار… ٹھکیدار…کررہے ہیں اور بیچاری بہن کی طرح… قرضے… اتارنے کے لیے اس ملک کے… غریب… ٹیکسوں کا بوجھ کندھوں پہ اٹھائے 70 سالوں سے ان کی عیاشیوں کے قرضے اتارے جارہے ہیں اور اتنے وفا دار اور تابعدار ہیں کہ… نا… بھی نہیں کرتے۔
٭ اجتماعی خود کشی۔
کسی زمانے میں ہمیں بھی نواز شریف اینڈ کمپنی اور مولانا فضل الرحمن صاحب بہت ہی اچھے لگتے تھے۔اور پارلمینٹ میں… حق کے علمبردار… یہی دو نظر آتے تھے۔ لیکن ان کے مسلسل نگرانی کے اور طویل تجربے کے بعد دیکھا کہ یہ حق اور اسلام کی باتیں… دل پشوری… کے لیے کرتے ہیں اور ان کی اصل محبت اپنی ذات سے ہے اور یہ… یارغار… کو نوازتے بھی ہیں تو اپنی ذات کی تحفظ کے لیے۔ سال رواں میں… پانا ما… کیس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھگ گیا ہے وہ یورپ و امریکہ میں غیر مذائب والوں سے آنکھیں ملانے سے کتراتا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کا وزیر اعظم اتنا بڑا…. منی لانڈر… کرپٹ… اور خائن ہے۔ دوسری
طرف اسی نااہل وزیر اعظم کے حلقے کے لوگ سپریم کورٹ سے دو بار چور ثابت ہونے کے بعد بھی اسی کی بیوی کودوبارہ منتخب کرکے .. اجتماعی خود کشی… کرنے کا فیصلہ کرکے ہمیں حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔
؎ خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال خود اپنی آپ حالت کے بدلنے
٭عمرؓ کا فیصلہ۔
ہمارے سپریم کورٹ نے جو پاکستان کا سب بڑا اور حصول انصاف کا اعلیٰ ادرہ ہے نے نواز انیڈ کمپنی کو دو مرتبہ مجرم قرار دیا لیکن وہ اور ان کے شرئعی نظام کے علمبردار مولانا صاحب یہ جانتے ہوئے بھی کہ جھوٹ بولنے، وعدہ خلافی کرنے اور امانت میں خیانت کرنے والے کے بارے میں ہمارے حضور ﷺ کے کیا فرمودات ہیں۔ اور ان تین گناہوں کی اعلانیہ تشہر ہر ٹی وی شو میں روز بروز ہونے کے باوجود بھی… منطق… کی دنیا یہ شاہ سوار اسے… منافقت… نہیں… سیاسی بیان بازی…. کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ حضرت عمروبن العاص ؓ جب مصر کے گورنر تھے ان دنوں فتوحات کا سلسلہ جاری تھا۔ ان دنوں حضرت عبدالرحمان بن عمر فاروقؓ اور ابوسروعہؓ گورنر مصر کے گھر میں آئے اور یہ درخواست کی کہ ہم نے کل شام… نبیذ… یہ سمجھ کر پی لی کہ اس میں نشہ نہیں ہوگا بعد میں ہمیں نشہ آگیا ۔ اس جرم کی پاداش میں ہم حاضر ہوئے ہیں کہ آپ ہم پر… حد … جاری کر دیں۔ گورنر مصر انہیں ٹالنا چاہا تو خلیفہ وقت کے بیٹے نے دھمکی دی اگر آپ نے حد جاری نہ کیا تو میں اپنے باپ کو بتا دوں گا۔ آپ نے دونوں پر گھر کے صحن میں حد جاری کر دی جو سب کے لیے ان کا معمول تھا۔چند دنوں بعد خلیفہ وقت کی طرف سے خط ملا کہ تمہاری جرات اور بدعہدی پر مجھے بہت افسوس ہوا کہ تم میرے بیٹے کے لیے خصوصی رعایت د ے کر گھر کے صحن میں کوڑے لگوائے تمہیں بر سرعام انہیں کوڑے مارنے چاہیے تھا۔ اس لیے میرے خط کو پڑھتے ہی ان کو میرے پاس روانہ کر دو…عبدالرحمان ؓکو مدینہ پہنچایا گیا تو اکابر صحابہ کرام ؓنے خلیفہ وقت کو سمجھانے بڑی کوشیش کیں کہ مجرم پر حد جاری ہوچکا ہے اب اسے مذید سزا دینا زیادتی ہوگی۔عبدالرحمان کی والدہ نے التجا کی کہ میں ہر کوڑے کے بدلے میں خیرات اور پیادہ پا حج کرنے کو تیار ہوں آپ میرے بیٹے پر حد جاری نہ جو پہلے ہی اس پر جاری ہوچکا ہے آپ نہیں مانے جب آخری کوڑ الگا تو عبدالرحمان ؓ زمین پر گر گئے اور آخری سانس لینے لگے۔ اب حضرت عمرؓ نے اسے گود میں اٹھا لیا اور روتے ہوئے کہا ”بیٹا تو میرا لخت جگر ہے خدا نے تجھے گناہوں سے پاک کیا۔ جب تو رسول مقبولؓ کی خدمت میں حاضر ہو تو میرا سلام عرض کرنااور میر ایہ پیغام دینا کہ عمرؓ آپ ﷺ کے حکموں کی پوری اطاعت کر رہا ہے۔“
٭ کلثوم نواز کا بھوت۔
جس طرح… زرداری… جرتوں اور برکتوں بھرا سایہ گیلانی بلکہ پورے پالیسی سازوں پہ رہا بالکل اسی طرح… کلثوم صاحبہ کے
بھوت کو ہمارے وزیر اعظم کے منتخب کیا گیا ہے تا کہ ہر وقت وزیر اعظم کی کرسی اسے… لرزتی… ہوئی محسوس ہو اور… حاضر… ہوں میرے آقا کی راگ الاپ کر وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے عمر رواں گزار دیں یا حقیقت میں ہی … بھوتنی اصل بھوت… سمیت دوبارہ وزیر اعظم ہاوس میں سنگت ڈال دے۔
٭ اداروں پہ حملے۔
پہلے کہیں بلکی پھلکی… بخ… ہم سیکورٹی اداروں کے خلاف سنا اور پڑا کرتے تھے تو دل خون کے آنسو روتا تھا… اب ہلکی بخ سے بات… بھونگے بلکہ دھاڑے تک آچکی ہے اور حکومتی وزرا اور حواری میڈیا کے نمک حرام اور بیرونی محاذ کے کھلاڑی سب مل کے پاک فوج آئی ایس آئی اور عدلیہ کے خلاف زہر نہیں بمباری کر رہے ہیں… جو اس ملک اور اس میں بسنے والے 20 کڑور لوگوں کو کسی بڑے حادثے سے دوچار کر سکتی ہے۔ ہمارے دو ہی ادارے ان کے ناپاک عزائم میں خاک ملانے کی طاقت رکھتے ہیں باقی ادارے تو… پینگوئن… لیٹے ہوئے ہیں۔ ہمیں ہوش مندی سے اسے نیے آفت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔یہ ہماری بدنصیبی کی انتہا ہے کہ اسے شجر کی جڑین کاٹنے کی آرزو رکھتے ہیں جس کے گھنے چھاؤں 70 سال سے ہم زندگی کے مزئے لوٹتے آئے ہیں۔نجانے ہمارے سیاست دان کب اس ملک سے وفا کو نبھائیں گے اور صدق دل سے سب سے پہلے تہ لال تان کی بجائے پاکستان کا نعرہ لگائیں گے۔
٭ گیس منصوبے۔
چترال… میں گیس کے حوالے سے منصوبوں کا بڑا چرچا ہے یہ منصوبے واقعی چترال کے لیے نوید مسرت سے کم نہیں۔ اگر ایم این ائے صاحب انہیں بروقت اور اپنے بقایا دورانئے سے پہلے ان کا آغاز ہی فرما سکے تو انہیں الکیشن میں بہت فائدہ پہنچے گا۔ ان منصوبوں سے جہاں خواتین کی چاندنی ہوگی وہیں سستے ریٹ پر لوگوں کو گیس میسر آسکے گی۔ اور سب سے بڑا فائدہ ہمارے جنگلات جو نہ ہونے کے برابر ہیں کی بھی تحفظ ہوگی اور کثیر تعداد میں بے روزگاروں کو روزگار ملنا اس کے الگ فائدئے ہیں۔
٭ پولیو ذدہ کھمبے اور لائین۔
میڈیا میں واپڈا چیرمین کے حوالے سے گولین گول پاؤر ہاوس سے چترال کو بجلی 2020 ء تک ملنے کی خبر نے ہماری کمر (جو پہلے سے ہی جزوی نقصان کے اعزاز کا بیلٹ باندھ چکی ہے) توڑ کے رکھ دی ہے۔ اتنی امید دلانے کے بعد ہماری امیدوں پر…. گولین گول… کی یخ پانی بہا دی گئی تو بہت ہی برا ہوگا… اس سلسلے میں تمام پارٹی والوں کو ایک پیچ پر ہونا چاہئے اور وقت سے پہلے… پولیو ذدہ کھمبوں اور ۱یک میگاواٹ کی بجلی کی لائنوں کو بھی بروقت تبدیل کرنا چاہیے۔ یہ ایک ٹنیکل مسلہ ہے جو لائن… ابابئیل بیٹھنے پر… ٹریپ… کرتے ہوں ان لائنوں میں اگر دس بیس میگاوٹ گزارہ جائے تو نتیجہ کیا ہوگایہ سب پہ عیان ہے
کیونکہ SRSP پاؤر نے چترال شہر کے خواتین حضرات سب کو … پاؤر آشنا… کردیا ہے اب گلاس اور بالٹی میں پانی ہو یا چاول میں ڈالنے کا پانی ہو وہ… کیوسک… کے حساب سے یاد کیے جاتے ہیں… اگر سولر لائٹ بھی چلی جائے تو بچے… ٹرئپ… کرنے کا نعرہ لگا دیتے ہیں تو اور کچھ فائدہ نہ ہو بچوں کو تو تعلیم یافتہ کر گئے جو مستقبل میں ان کے کام آئے گی۔ اور اس پر ہم SRSP کے شکر گزار ہیں۔
٭ SRSP کا جرم۔
SRSP نے چترال ٹاون کے لیے بجلی کا منصوبہ دے کر اتنا بڑا گناہ کیا ہے کہ اس کا ازالہ ممکن نہیں یہ روز روز اس کے خلاف میڈیا ٹرائیل اور مردہ باد ریلز کا انعقاد آنے وا؛ے دور میں چترال کو اندھیروں دکھیلتا جارہا ہے۔ بجلی کو درست طریقے سے تقسیم کرنے میں قصداٰٰ ناکامی کے بعد ایک مخصوص گروہ لوگوں کی جذبات سے غلط فائدہ لے کر معاشرے کو انتشار سے دوچار کر کے آنے والے دنوں میں چترال کے ترقی کی راہ پہ گامزن سفر کو روکنے کا بہانہ بنارہے ہیں جو ہماری مستقبل کے لیے برا نہیں بہت ہی برا ہوگا۔
٭٭٭