چترال (نمائندہ چترال میل)(ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان اور ڈیویڈکینلے ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس اور حمیر ہ خٹک ڈپٹی سکریڑی ایڈمینسٹریشن ہلا ل احمر پاکستان مورخہء 12ستمبر 2017بروزمنگل گرلز ہائی سکول ریشن کا دورہ کیا جہاں پر سابق ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس ہنیریلورکی ذاتی فنڈز سے قدرتی آفات سے متاثرہ کمروں کی تعمیرہو ئی تھی جس کا افتتاح (ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان اور ڈیویڈکینلے ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس نے کی۔ سکول کی پر نسپل نوشبہ اور ریشن کی عوام کی طرف سے ان مہمانوں کے لیے خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ سکو ل کے بچیوں نے تقریب میں حمد نعت اور نظم پیش کیں سکو ل کی پرنسپل نوشبہ نے ہلا ل احمر پاکستان کے مہمانون اور خاص کر سا بق ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس ہنریلور کا شکریہ ادااور کہا کے امید کرتی ہوں کہ ڈیویڈکینلے ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس بھی ہنریلور کی طرح چترال کے لئے خصوصی دلچسپی رکھیں گے اور(ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان سے سکول کی بچیوں کے لئے وین کو مطالبہ بھی کیا مقامی نمائندوں کی طرف سے قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدا د کی بھی اپیل کی گئی۔ (ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہاکہ گرلز سکول ہائی سکول ریشن کو ہلال احمر پاکستان اڈوپ کرے گی اور سکول ویں کے بندوبست کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔اس کے بعد چیرمین ہلال احمر پاکستان نے BLSOبونی کا دورہ کیا اور وہاں پر مینجر BLOSشیر افضل اور چیرمیں BLSOسردار حسین نے مہانوں کو خوش آمدید کہاں BLSOکی کے حوالے بریفینگ دی اور PRCSکے کاموں کے حوالے سے فیلڈ آفیسر مس نوید آفشان نے چیرمین ہلال احمر پاکستان تفصیلی بریفنگ دی سنوغر کے قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لئے مطالبے پر چیرمین ہلال احمر پاکستان نے سلیم الدین سیکریٹری ہلال احمر پاکستان چترال کو ان خاندانوں کا اسسمنٹ رپورٹ تیار کرنے کو کہا۔(ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان اور ڈیویڈکینلے ہیڈآف آفس جرمن ریڈکراس اور حمیر ہ خٹک ڈپٹی سکریڑی ایڈمینسٹریشن ہلا ل احمر پاکستان اپنے دورے کے تیسرے روز مورخہء 13ستمبر بروزبدھ وادی کیلاش کا دورہ بھی کیا جہاں پر کیلاش کیمونٹی کے لئے کئے جانے والے مختلف تعمیرتی کاموں کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات