چترال (محکم الدین) اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا ہز ہائی نس پرنس کریم آغا خان عنقریب چترال کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اگلے مہینے کے وسط تک ہز ہائنس کی آمد متوقع ہے۔ اور اس سلسلے میں انتظامات کی تیاری کا کام زورو شور سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بالائی چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں 80جریب زمین پر دیدار گاہ تعمیر کیا جائے گا۔ جسے دیدار کیلئے مخصوص کردیا گیا ہے۔ دیدار گاہ میں ڈیڑھ لاکھ افراد کے اجتماع کی گنجائش ہو گی۔ ہز ہائی پرنس کریم آغا خان ڈائمنڈ جوبلی کے بعد پاکستان اور چترال آرہے ہیں۔ اس لئے امام کے دیدار کیلئے پاکستان و بیرون ملک سمیت چترال سے بڑی تعداد میں اُن کے پیروکاروں کی حاضری متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ہز ہائی نس اس سے پہلے بھی چترال کا دورہ کرچکے ہیں۔ اور چترال و گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں اُن کا بہت بڑا کردار ہے۔ اور ہز ہائی نس کے درجنوں ادارے عوامی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔ متوقع دورے سے ان علاقوں کی تعمیرو ترقی کیلئے مزید اقدامات کی توقع کی جارہی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





