چترال (نمائندہ چترال میل)ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی وممبرصوبائی اسمبلی چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیامیں پی پی پی کے کوچیئرمین و سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی احتساب عدالت سے بریت کو حق و سچ کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ہماری قیادت پر جن لوگوں نے ریاستی جبر کے ذریعے جھوٹے کیسز بنا کر جیلوں میں 11سال تک بند رکھا آج ان ہی کے دورِ اقتدار میں آصف علی زرداری کا بری ہونا اور دوسری طرف ان کا خود عدالت سے نا اہل ہونا اللہ تعالیٰ کا انصاف ہے اور آصف علی زرداری کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے والے آج خود مکافات عمل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ہمیشہ مرد بحران ثابت ہوئے ہیں جبکہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے والے اسلام سے لاہور پہنچنے تک بیسیوں مقامات پر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روتے اور کرلانے کررہے ہیں، سلیم خان نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے آصف زرداری جیسے زیرک سیاستدان کی اشد ضرورت ہے جو بھارت سمیت امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی ہمت رکھتا ہو انہوں نے کہا کہ بلاول بھوٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ منصوبہ بندی کے تحت جوقوتیں کئی دہائیوں سے آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کیخلاف الزام تراشی کی مہم چلارہی تھیں انہیں اب شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آصف علی زرداری نے ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتی اور 11سال جیل میں رہ کر اپنی بے گناہی ثابت کی۔ آصف علی زرداری عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں جبکہ بوگس مقدمات بنانے والے مہاکرپشن کے سکینڈل کی وجہ سے عدالتوں سے نااہل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال کے کامیاب جلسے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی عوام اپنے ہر دلعزیز قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور انشا اللہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات