دنین چترال میں سرکاری مویشی منڈی کاافتتاح،عیدالاضحی کی آمدپر مسلمان قربانی کے جانوروں کی خرید کے لئے کوشاں /اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)ہفتے کے روزدنین چترال میں مستقل طورپرسرکاری مویشی منڈی کاباقاعدہ افتتاح بدست اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم فیتہ کاٹ کرکیاگیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کہاکہ عید الاضحی کی آمد قریب ہے اور سنت ابراہیمی کی پیروی میں مسلمان قربانی کے جانوروں کی خرید کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال میں مویشی منڈی بنانے کامقصدعوام کوسہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کی صفائی بھی ہے اورسرکاری قصاب خانے بھی ساتھ ہی ہے جانوروں کوذبح کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ چترال کے مختلف جگہوں میں خریدوفروخت کی وجہ سے گندگی پھیل جاتے ہیں اس لئے ٹی ایم اے چترال کے زیرنگرانی مویشی منڈی کھول دیاگیاجس میں چترال کے عوام کوجانوروں کی خریدوفروخت میں سہولت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ چترال شہرکے اندر جانوروں کوکھلے عام چھوڑنے کے باعث جہاں ایک طرف صفائی کی صورت حال ابترہوتی ہے اورجگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ جاتے ہیں غیرقانونی طورپرلگنے والی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ مویشی منڈی سال بارہ مہینے کھولارہے گا۔اس موقع پر ایڈمن افیسرٹی ایم اے چترال رحمت ولی اور اے ٹی اوعبدحکیم نے کہاکہ چترال میں پہلی مرتبہ سرکاری مویشی منڈی کاقیام کیاگیاہے جوسال بارہ مہینے کھولارہے گااورچترال شہرکے ماحول کوصاف رکھنے کیلئے ہم یہ اس منڈی کودنین میں رکھ جس میں عوام کی رسائی بھی آسانی سے ہوگی۔انہوں نے کہاکہ چترال مویشی منڈی میں فی گائے کا50روپے،بیل کا 70روپے،بکری کا 30اوربھیڑ20کی حساب سے لیاجائے گارسید کوسنبھال کرجانورکوفروخت کرنے تک منڈی میں رکھ سکتاہے۔ منڈیاں سج چکی ہیں اور گاہگ بھی اب منڈیوں کے چکر لگا رہے ہیں تا کہ اپنی قوت خرید کے لحاظ سے کوئی جانور قربانی کے فریضے کی ادائیگی کے لئے لے جا سکیں۔ تاہم قربانی کے جانوروں کی منڈیاں اب روایتی منڈیوں سے مختلف دکھائی دیتی ہے