جماعتہ الدعوۃ چترال امریکی صدرکے پاکستان مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی جلسہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)جماعتہ الدعوۃ چترال جمعہ کے روزامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پاکستان کے مخالفانہ بیان پرشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پرانے پی آئی اے چوک چترال میں احتجاجی جلسہ منعقدکیاجس میں مولاناعمرقریشی،عمران اورقاری نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکی دھمکی کاپاکستان کوبھرپورجواب دیناہوگادہشت گردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑا اور کم وبیش ایک لاکھ قربانیاں پیش کی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے بارے ہرزہ سرائی کسی طور قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعتہ الدعوہ (ملی مسلم لیگ)پاک افواج کے جرات مندانہ بیان کوسلام پیش کرتے ہیں اورپوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے امریکی صدرکے پاکستان کے مخالفانہ پالیسی کوشدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مہمان بن کرآئے عزیت کریں گے اوربدمعاشی کامنہ توڑجواب دیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم اسلام اورپاکستان کے مجاہد ہیں اگرپاکستان کی طرف کوئی آنکھ اُٹھاکربھی دیکھیں توان کی آنکھیں نکالیں گے۔