چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن اور 2018ء کے عام انتخابات میں جماعت اسلامی کی طرف سے قومی اسمبلی کے لئے نامزد امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی نے صوبائی حکومت کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتہک موڑکھو ایریگیشن چینل کا منصوبہ اگر کسی دوسرے ضلعے کو منتقل ہوا تو اس کے انتہائی بھیانک نتائج برامد ہوں گے اور موڑکھو کی 40ہزار آبادی کی احتجاج پر امن وامان کی جو صورت حال پیدا ہوگی، وہ حکومت کی قابو سے باہر ہوگی۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں موڑکھو کے مغززیں ممبر ضلع کونسل مولاناجاوید حسین، وائس چیرمین رحمت اللہ، قاری عزیزاللہ، میر ایوب خان، قاری عزیز اللہ، احمد خان، غلام محمد، محراب خان،محمد یونس، احمد خان، محمد ہاشم اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیاکہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک نے آتہک موڑکھو ایریگیشن چینل کی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے اس کی فیزیبلٹی اسٹڈی بھی کرائی تھی لیکن اب کسی اور ضلعے کی با اثر شخصیات کی ایما پر اس منصوبے کو چترال سے منتقل کئے جانے کا فیصلہ ہوچکا ہے اور اس خبر سے موڑکھو میں صف ماتم بچھ گئی ہے کیونکہ پانی کی شدید اس علاقے کا سب سے بڑ ا مسئلہ ہے جہاں 10ہزار ایکڑ سے ذیادہ اراضی بنجر پڑی ہے او رابنوشی کا پانی دستیاب نہ ہونیی کی وجہ سے علاقے میں غربت کا دور دورہ ہے۔ مولانا چترالی نے کہا کہ موڑکھو کے عوام کے لئے ابنوشی کا یہ منصوبہ موت وحیات کا درجہ رکھتی ہے اور وہ اس منصوبے کی منتقلی کے خلاف احتجاج کی کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کریں گے۔مولانا چترالی نے حکومت کو یکم ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ اگر اس تاریخ تک منصوبے کی منتقلی کافیصلہ منسوخ کرنے اور موڑکھو کے اعوام کو ا طمینان بخش جواب نہ دیا گیا تو وہ موڑکھو کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے احتجاجی تحریک برپا کردیں گے جوکہ مطالبے کی منظوری تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات