دروش(نمائندہ چترال میل)جشن آزادی کے سلسلے میں ایک پروقارتقریب گورنمنٹ مڈل سکول نگر دروش میں منعقد ہوئی جس میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل و ضلعی ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا انعام الحق اور ویلج کونسل ناظم بشیرالدین نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کیں جبکہ سکول کے ہیڈ ماسٹر قاری جمال عبدالناصر نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر سکول انتظامیہ نے سہ ماہی نتائج کا بھی اعلان کیا اور پوزیشن حاصل کرنے کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب میں کثیرتعداد میں عوام نے شرکت کیں۔اس موقع پر سکول کے طلبہ نے حمد، نعت اور ملی نغمے پیش کئے جبکہ دن کی مناسبت سے تقاریر پیش کیں۔ عوامی دلچسپی کے پیش نظر نگر اور بڈوگاڑ کی ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا جسمیں نگر کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ طلبہ و دیگر حاضرین نے میوزیکل چیئر کے مقابلے میں بھی حصہ لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا انعام الحق اور بشیرالدین نے اس پروقار تقریب کے انعقاد پر سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس سے قبل علاقہ ہذا کے اس سکول میں ایسی کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے سکول کے طلبہ وطالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سکول میں منعقد ہونے والے اس پروگرام سے متاثر ہوکر ویلج کونسل ناظم بشیرالدین نے پچاس ہزار روپے اور ممبر ضلع کونسل مولانا انعام الحق نے تیس ہزار روہے کا اعلان کیا۔
صدر محفل قاری جمال عبدالناصر نے پروگرام میں بھر پور شرکت کرنے پر تمام عمائدین علاقہ اور مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا