چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتے کے روز خصوصی طیارے کے ذریعے دو روزہ دورے پر چترال پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو کا چترال کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جس میں وہ چترال پولوگراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ایم پی اے چترال سلیم خان اور سید سردار حسین انتظامات کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ پارٹی کے مقامی قائدین کے مطابق جلسے میں پچاس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ جس کیلئے بالائی چترال، گرم چشمہ، دروش اور چترال شہر میں جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے گاڑیوں کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ چترال پولو گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ اور نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے سابق وزیر اطلاعات شیری رحمان،سنیٹر روبینہ خالد، سید فیصل کریم کُنڈی،نجم الدین خان، صدر ملاکنڈ ڈویژن افسر الملک، صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان، بحرمن تنگی، سابق ایم پی اے انور خان، باچا صالح چترال پہنچ چکے ہیں۔ بلاول بھٹو کا دورۂ چترال جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے انتخابی عمل کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے وہاں پی پی پی چترال کے قائدین کا کڑا امتحان ہے۔ کہ کس حد تک پارٹی کے نئے اور نوجوان قیادت کا استقبال کیا جائے گا ۔ تاہم چترال پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ضلع ہے۔ جس میں پی پی پی کے دو ایم پی ایز نے گذشتہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں پی پی پی کو بُری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بلاول بھٹو اپنے دو روزہ دورۂ چترال کے دوران چترال میں پارٹی کارکنان سے خصوصی خطاب کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات