چترال ( بشیر حسین آزاد) پی پی پی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کے 5اگست کے دورے کو آخری شکل دینے اور تمام انتظامات مکمل کرنے کے لئے پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان چترال پہنچ کر تیاریوں کو آخری شکل دینے میں مصروف ہوگئے۔ جمعہ کے روز پارٹی کے عہدیداروں اور ورکروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال اور بھٹو خاندان کے درمیان قائم محبت کے لازوال رشتے کے پیش نظر بلاول بھٹو نے بھی نئی عوامی مہم کا آغاز چترال سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ ان کا چترال کے مخلص کارکنوں پر اعتماد اور ان سے پیار کا ایک واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پر یہ فرض عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے محبوب قائد کا استقبال اس شان سے کریں کہ مخالف سیاسی جماعتیں اس سے سبق سیکھ لیں اور یہ چترال کی سیاسی تاریخ میں اپنی نوعیت کا عظیم الشان پروگرام ہو۔ ہمایون خان نے کہاکہ چترال کے عوام بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو دیکھنا چاہتے ہیں جنہوں نے چترال میں ترقی کا عمل شروع کیا تھا۔ انجینئر ہمایون خان کے ساتھ پارٹی کے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر افسر الملک، جنرل سیکرٹری بادشاہ صالح، انفارمیشن سیکرٹری رحمت اللہ اور جوہر علی بھی موجود تھے جبکہ چترال میں پی پی پی کے ضلعی صدر اور ایم پی اے سلیم خان اور مستوج سب ڈویژن سے ایم پی اے سید سردار حسین شاہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات