چترال (نمائندہ چترال میل) میونسپل ایریا چترال میں آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کی چھ روزہ مہم شروع ہوگئی۔اس سلسلے میں پیر24جولائی سے مہم کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجے میں زرگراندہ،پشاور اڈہ اور شاہی قلعہ روڈ کے ایریا سے تقریباً 80آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارا گیا اور انہیں میونسپل کمیٹی کا عملہ ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں۔اس مہم کا آغاز ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔گذشتہ کئی دنوں سے چترال ٹاون ایریا کے عوام نے ڈی ایچ او کو آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے لوکل میڈیا کے ذریعے درخواست کی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ او چترال نے کتوں کو ٹھکانے لگانے کی مہم کا آغاز کروایا۔ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ نے چترال کے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی تقریباً ساڑھے سات سو سے زیادہ کتوں کو زہر دے کر مارا گیا لیکن ان دنوں فنڈ ز کی عدم دستیابی اور سنکیا(زہر) کی عدم موجودگی کی وجہ سے مہم شروع کرنے میں تھوڑا وقت لگا۔اور اب یہ مہم ایک ہفتے تک جاری رہیگا۔اُنہوں نے کہا کہ میونسپل ایریا کے لوگ مہم کے اختتام تک اپنے فالتو کتوں کو گھروں میں باندھ کر رکھیں۔عوامی حلقوں نے ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ،اُن کے عملے، ٹی ایم او چترال اور اُن کے عملے کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہم کا آغاز انتہائی اہم اقدام ہے کیونکہ آواروں کتوں کی وجہ سے بچے بڑے گھروں سے نکلنے میں خوف محسوس کرتے تھے اور ان کتوں کی وجہ سے لوگوں کے فصلوں کو بھی انتہائی نقصانات پہنچ رہے تھے۔اُنہوں نے آئیندہ بھی اسی طرح کی کاروائی جاری رکھنے کی اُمید کا اظہارکیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





