چترال(نمائندہ چترال میل)ضلعی انتظامیہ اہلیان کریم آباد اور شغور کے شہزادہ حیدر الملک کے مابین بکریوں کو چروانے کے معاملے پر تنازع کوغیر جانبدار رہ کر حل کرے بصورت دیگر کریم آباد کے 800گھرانوں کے لوگ انتہائی اقدام اُٹھانے پر مجبور ہونگے۔منگل کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کریم آباد کے عمائدین ممبر ضلع کونسل چترال محمد یعقوب،کونسلر مراد شاہ،سابق کونسلر پناہ خان،سابق کونسلر محمد صابر خان،حضرت علی،شیر علی،قربان خان اور درجنوں دوسرے افراد نے کہا کہ علاقے کے عوام نے سیلاب کی تباہی سے بچنے کیلئے بکریاں پالنے پر پانج سال کے لئے پابندی لگادی تھی پانج سال کا عرصہ گزرنے کے بعد مزید پابندی لگادی گئی ان دونوں معاہدوں میں شغور کے شہزادہ حیدر الملک جن کا کچھ چراگاہ کریم آباد میں ہے اور پہلے اُسکے بھی دوسوبکریاں مذکورہ چراگاہ میں چرتے تھے۔وہ بھی ان دونوں معاہدوں کے فریق تھے اور اتفاق رائے سے بکریاں نہ پالنے پر معاہدہ ہوا تھاجس کے وجہ سے علاقے کے لوگوں نے اپنے بکریاں سستے داموں فروخت کیے اور گذشتہ سیلابوں سے علاقہ بھی محفوظ رہا۔اُنہوں نے کہا کہ چند دن قبل شہزادہ حیدر الملک نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 200بکریاں مذکورہ چراگاہ پر بھیج دئیے۔باشندگان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو رپورٹ کردی تو اے۔سی نے چراگاہ میں دفعہ 145لگادیا۔جسکے خلاف شہزادہ حیدر الملک نے ڈپٹی کمشنر چترال کے ساتھ ساز باز کرکے دوبارہ بکریاں چرانے لگا۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر چترال سے بھی رابطہ کیا توکوئی شنوائی نہیں ہوئی۔جس کے بعد علاقے کے عوام نے مجبوراً شہزادہ کے بکریوں کو چراگاہ سے نکال کر شغور تھانے کے پولیس کے تحویل میں دے دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ ان بکریوں کو چراگاہ لایا گیا تو علاقے کے عوام اور شہزادے کے مابین جو تصادم ہوگا تو اس کی تمام تر زمہ داری ڈپٹی کمشنر چترال پر ہوگی۔اُنہوں نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ سے بھی اس معاملے میں اپناکردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات