چترال(نمائندہ چترال میل)محمد ولی شاہ سابقہ یوسی چیرمین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کیطرف سے لواری ٹنل چترالی قوم کیلئے ایک تحفہ ہے 20جولائی 2017اہلیان چترال کے لئے ایک عظیم خوشی کا دن تھا۔اُنہوں نے کہا کہ لواری ٹنل چترال کی ترقی میں اہم سنگ میل ہے۔جنرل مشرف نے اس کام کا آغاز کیا اور حکومت ختم ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے نہ صرف کام کو بند کردیا بلکہ اس کے فنڈز بھی دوسرے صوبے منتقل کردیے۔جو کہ چترال کے قوم کے ساتھ نہایت ظلم تھا۔اُنہوں نے کہا کہ لواری ٹنل ذولفقار بھٹو کا خواب تھا اُن کے روح کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی۔موجودہ صوبائی حکومت نے اس عظیم منصوبے کے لئے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ اس نالائق حکومت نے گذشتہ چار سالوں میں پانج سو آرب روپے خرچ کرنے کے بجائے بڑے بڑے منصوبے اس صوبے میں تعمیر کرنے کے بجائے واپس کردیئے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دن رات لگن اور فراخ دلی سے اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے فنڈز کی کمی نہ ہونے دی۔میاں نواز شریف نے چترال کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اور اُن لوگوں کی احسان شناسی اور احسان کا بدلہ احسان سے دینے والا قوم سمجھتے ہوئے اس کام پر توجہ دی اور کئی اور بڑے بڑے منصوبوں کے لئے بجٹ 2017/18میں فنڈز منظور کیے۔اُنہوں نے کہاشہزادہ افتخار الدین ایک نیک اور اللہ پر تمام کام کے لئے توکل رکھتے ہوئے محنت کی اور آج اس عظیم منصوبے کا افتتاح بھی نوزا شریف نے اُن کا نام پکار پکار اپنے ساتھ ملاکر فیتہ کاٹ کر کررہے ہیں۔اس کاآغاز بھی جنرل پرویز مشرف نے اُن کے والد شہزادہ محی الدین کے ساتھ ملکر کیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ جس نمائندے کا نیت عوام کے لئے صاف ہو اور اللہ تعالیٰ اُن لوگوں سے ایسے کام کرواتے ہیں جو تاریخ یاد کریگا۔شہزادہ افتخار الدین ایک صاف گو،دھوکے سے پاک نیک انسان ہے۔اللہ تعالیٰ نے اُن کی اس نیک نیتی کی وجہ سے چترال میں ایسے بڑے بڑے کام کروائے جو عنقریب شروع ہونے والے ہیں۔جب ان کاموں کا آغاز ہوکر تکمیل کو پہنچے گی تو چترال دنیا کے ترقیافتہ علاقوں میں شامل ہوگا۔چترال کے عوام بھی ایسے ہی لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے جو علاقے کے لئے دو ررس ترقی کے سوچ رکھتے ہیں
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





