گلگت(نمائندہ چترال میل) چترال پریس کلب کے صحافیوں کی دس رکنی ٹیم صدر ظہیر الدین کی قیادت میں ایک ہفتے کی مطالعاتی دورے پر گلگت پہنچ گئی۔ٹیم اپنے دورے کے دوران چترال سی پیک متبادل روٹ کا جائزہ لے گی اور گلگت و چترال کے مابین قدیم ثقافتی، تہذیبی وزبان وادب کے رشتوں کو مضبوط بنانے اور چترال اور گلگت کے درمیان صحافتی رابطہ کاری کو مستحکم اور علاقے کے لئے سودمند بنانے نیز خطے کی قدرتی حسن اور ثقافت کو سیاحت کے فروع کے لئے مربوط اور سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کے بارے میں مختلف ممکنہ صورتوں کا جائزہ لے گی۔ ٹیم نے پہلے روز ضلع غذر کے دیو مالائی حسن کے حامل یاسین وادی کا دورہ کیا اورملک کے نامور سپوت، شہید کارگل حوالدر لالک جان (نشان حیدر)کے مزار پر حاضری دی،اور اس قابل فخر فرزند پاکستان کی قربانی پر انہیں چترال کے لوگوں کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں چترال کے صحافیوں نے یاسین کے کھوار زبان بولنے والی کمیونٹی کے صاحب علم ودانش سے ملاقات کی اور قدیم ثقافتی وادبی رشتوں کو پھر سے تازہ کرنے اور انہیں مضبوط بنانے کے حوالے سے امور پر گفتگوکی۔ ٹیم نے یاسین سے گلگت پہنچنے کے بعد گلگت پریس کلب کا دورہ کیا جس میں صدر گلگت پریس کلب حاجی محمد اقبال عاصی، شبیر میر بیوروچیف کے۔ٹو ٹی۔وی، امیتازعلی سلطان ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ ترجمان اور فرمان کریم رپورٹر باد شمال اور بو ل ٹی وی سے تفصیلی بات چیت کی جس میں چترال اور گلگت کے صحافیوں کو درپیش مشکلات، قومی اخبارات کی بروقت گلگت اور چترال ترسیل میں رکاوٹیں اور صحافیوں کی باہمی ت تحاد ورابطہ کاری کو مربوط بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ ا س موقع پر چترال اور گلگت کی ترقی کا تقابلی جائزہ لیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ سی۔پیک منصوبے کے تحت چترال اور گلگت دونوں علاقوں میں ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے اور دونوں علاقوں کی درپیش مسائل سے نجات مل جائے گی۔ ٹیم میں محکم الدین(ڈیلی ایکسپریس)، شہریار بیگ(این این آئی، خبریں)، جہانگیر جگر (جنگ، جیو)، عبدالغفار(روزنامہ اسلام)، نورافضل خان (روزنامہ آج)، سیف الرحمن عزیز(چترال ٹائمزڈاٹ کام)، محمد رحیم بیگ(دنیا میڈیا گروپ)، سید نذیر حسین شاہ (روزنامہ امت) اور نذیر احمد شاہ شامل ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات