پشاور(نمائندہ چترال میل)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے لواری ٹنل کو عام ٹریفک کھولنے کیلئے کھولنے اور %90 کام مکمل ہونے پر تمام چترالیوں اور با لخصوص چترالی بازار پشاور کے چترالی با شندوں کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قبل از وقت لواری ٹنل کر کے اور جماعت اسلامی دیر اور چترال کے ناظمین اور ایم این اے د یر کو بائی پاس کر اچھی روایت قائم نہیں کی حالانکہ لواری ٹنل کے مسئلہ کو 2002 ء سے لیکر اب تک اجاگر کرنے اورقومی و صوبائی اسمبلی میں اٹھانے میں مرحوم قاضی حسین احمدسراج الحق اور میرا اہم کردار رہا ہے اس کے باوجود جماعت اسلامی کو نظر انداز کر کے لواری ٹنل کے مخالفین کو افتتاحی تقریب میں شریک کرنا وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ امیر مقام اور شہزادہ افتخار الدین موسمی پرندے ہیں امیر مقام اور شہزادہ افتخار الدین اور پہلے پرویز مشرف کے گیت گاتے تھے جب اس کا سورج غروب ہو ا تو اب یہ دونوں نواز شریف کے بیٹ مین بنے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ا ن بے ضمیر لوگوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی پکڑمیں آ چکے ہیں اور یہی باتیں 2005 ء کے دوران لنڈن میں ان سے ملاقات کے دوران میں نے ان کو کی تھیں اس کے باوجود وہ ان ضمیر فروشوں اور موسمی بٹیروں اپنے آپ کو محفو ظ نہیں رکھ سکے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات