چترال (نمائندہ چترال میل)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر صدارت ایک اجلاس ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کا تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں وکلاء بڑی تعدا نے شرکت کی اور متفقہ طورپر چترالی عوام کے لئے20جولائی 2017کو ایک تاریخی اور تابناک دن سے تشبیہ دی گئی کیونکہ قیام پاکستان کے بعد آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سنجیدہ اور پُرخلوص عملی اقدام کی بدولت لواری ٹنل کا افتتاح کیا گیا۔اجلاس میں وکلاء نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو اس عظیم منصوبے کی تکمیل پر خراج تحسین پیش کیا اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کے علاوہ وزیراعظم پاکستان کو چترالی عوام کا مسیحا قراردیکر اُس کی خدمت میں سلام عقیدت پیش کیا۔اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار چترال کے وکلاء جشن منائینگے اور شکرانے کے نوافل ادا کرینگے۔جشن کی تیاری میں مصروف وکلاء نے تمام مقدمات ملتوی کردی۔اجلاس کے بعدلواری ٹنل کے افتتاح کے دن کے سلسلے میں اظہار تشکر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کچہری روڈ سے ہوتے ہوئے پی آئی اے چوک میں جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار ایسوسی ایشن ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے چترالی عوام کو مبارکباد دی اور چترال کے لئے میاں محمد نواز شریف کو مسیحا قرار دیا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار کونسل کے ممبر اور پی ٹی آئی کے رہنماعبدالولی خان ایڈوکیٹ نے میاں محمد نواز شریف کولواری ٹنل کے لئے خطیر رقم مختص کرنے اور کام میں دلچسپی لینے پر اُن کی تعریف کی اور اُنہیں چترال کے عوام کے طرف سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1947میں آزاد ہوا مگر چترال کے لوگ آج صحیح معنوں میں آزاد ہوئے۔اُنہوں نے لواری ٹنل کی تعمیر میں دلچسپی لینے اور کام شروع کرنے پر ذولفقار علی بھٹو اور پرویز مشرف کی بھی تعریف کی۔اور کام میں رکاوٹ بننے والے حکمرانوں پر شدید تنقید کی۔ وکلائئ نے لوگوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی ریلی کے شرکاء نے بھٹو،مشرف اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔ریلی چترال پریس کلب پہنچنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔جہاں پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے قرارداد پریس کلب کے نمائندؤں کے حوالے کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات