وادی ارکاری کی پسماندگی کو بہت جلد دور کیا جائیگا۔ایم پی اے سلیم خان

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) گذشتہ دنوں ایم پی اے سلیم خان نے چترال کے ایک پسماندہ ویلی ارکاری کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر سیاہ ارکاری کے واٹر سپلائی اسکیم کا بھی افتتاح کیاجو کہ ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہے۔ ایم پی اے سلیم خان نے 20لاکھ روپے سے نو تعمیر شدہ جیب ایبل پُل کا بھی افتتاح کیا۔علاقے کے عوام نے پرجوش انداز میں ایم پی اے سلیم خان اور اُن کے ساتھ آنے والے دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ایم پی اے سلیم خان نے عوام ارکاری سے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی علاقے کے تعمیر وترقی کے لئے مختلف ادوار میں تقریباً9کروڑ روپے کے ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈ مہیا کرچکا ہوں اور اب بھی ترجیحی بنیادوں پر وادی ارکاری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وسائل مہیا کرونگا۔اُنہوں نے رحیم آباد شالی کے لئے سکول میں اسٹاف کی منظوری،ارکاری بجلی گھر کیلئے 5لاکھ روپے، بیستی ارکاری روڈ کی مرمت کے لئے10لاکھ روپے،واٹر چینل کے لئے 10لاکھ روپے،رباط گول میں حفاظتی بند کے لئے مزید 5لاکھ روپے،سیا ہ ارکاری روڈ کی تعمیرکے لئے3لاکھ روپے اور اویر ارکاری میں سول ڈسپنسری کے لئے اسٹاف کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔چار مختلف مقامات پر ایم پی اے کاوالہانہ استقبال کرکے علاقے کے لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنے وفاداری کابھرپور اظہار کیا۔