اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز نے قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے ایک ایک کروڑ روپے انعام جبکہ پی سی بی نے ہرکھلاڑی کو 10 لاکھ روپے بونس سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق علیحدہ سے 2 کروڑ 90لاکھ روپے کا بونس بھی تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مطابق وزیراعظم نواز شریف نے چیمپئن ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے لئے بھاری انعام کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے ایک ایک کروڑ انعام کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی حکام کے مطابق فاتح ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 10لاکھ روپے بونس دیا جائے گا، جبکہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق علیحدہ سے 2کروڑ 90لاکھ روپے کا بونس بھی تقسیم کیا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو ہرانے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی مختلف فلائٹس کے ذریعے لاہور کراچی راولپنڈی پشاور اور سیالکوٹ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد بابر اعظم فہیم اشرف حسن علی پی سی بی عہدیدران شاہد اسلم میجر اظہر اور رضا راشد لاہور پہنچے، کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ کراچی پہنچے، شاداب اور عماد وسیم راولپنڈی حارث سہیل سیالکوٹ اور فخر زمان پشاورپہنچے، جبکہ قومی ٹیم کے دیگر اراکین محمد عامر جنید خان محمد حفیظ شعیب ملک اظہر لندن میں چند دن قیام کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ تمام کھلاڑیوں کا متعلقہ ایئرپورٹس پر حکومتی عہدیدران ضلعی انتظامیہ کے اراکین اور شائقین کرکٹ نے والہانہ استقبال کیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صوبائی وزراء رانا مشہود جہانگیر خانزادہ علی رضا گیلانی مجتبیٰ شجاع الرحمان میئر لاہور کرنل مبشر ضلعی انتظامیہ پی سی بی عہدیداران کرکٹرز کے اہل خانہ اور شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کاکا والہانہ ریڈ کارپٹ استقبال کیا،انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ صوبائی وزراء نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اورپنجاب پولیس کے جوانوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، قومی پرچم ہاتھ میں پکڑے ہوئے شائقین کی بھاری تعداد نے قومی ٹیم کے اراکین کے حق میں نعرے بازی کی،شائقین نے کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ دریں اثناء قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کسی ایک کی کاوش نہیں بلکہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔پہلے کھیل میں بھارت سے شکست کے بعد بہت زیادہ محنت کی، اللہ تعالیٰ اور قوم کے شکر گزار ہیں۔ لڑکے جس طرح کھیلے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، یہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا اشارہ ہے۔منگل کو یہاں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مداحوں اور قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور قوم کی دعائوں کے بغیر یہ ممکن نہ تھا، اہل وطن کو مبارک ہو کہ ان کی دعائیں رنگ لے آئیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو فائنل ہرا کر بہت خوشی ملی، یہ پاکستان کے لیے چھوٹی نہیں بلکہ بہت بڑی فتح ہے۔ ہم نے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی، جس کی وجہ سے ٹیم کی فتح ہوئی۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی