چترال(نمائندہ چترال میل)ایس آر ایس پی کی جانب سے جمعہ کے روز بجلی کی ترسیل کے بعدضلع ناظم مغفرت شاہ اور خان حیات اللہ خان بجلی پہ قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جو شیڈول بنایا گیا تھا اُس کی دہیجایاں ضلع ناظم اور خان حیات اللہ خان نے واپڈا کے ساتھ ملکر بکھیر دی۔یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل سعید نے ایک اخباری بیان میں کی۔اُنہوں نے کہا کہ پچھلے تین دنوں سے ضلع ناظم اور خان حیات اللہ خان کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ کہ دوسری طرف ہون فیض آباد شیاقوٹیک،دنین اور ٹاون کئی دوسرے علاقے بجلی سے محروم ہیں۔راغ،کجو،چمرکن اور اورغوچ تک کو بجلی دی جارہی ہے مگر جسکو شیڈول کے مطابق بجلی ملنی چاہیے تھی اُن کو ابھی تک نہیں ملی۔قاضی فیصل نے کہا کہ کیا یہی وہ اسلامی اور دینی لوگ ہیں جنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں مساوات برابری اور انصاف کے نام پر دین اور قرآن پاک کا حوالہ دیکر ووٹ اسی ٹاون سے لے چکیں ہیں۔ضلع ناظم اور پاؤر کمیٹی کے بعض ارکان ہوش کے ناخن لیں اور اللہ سے ڈرے۔اُنہوں نے کہا کہ ایس آر ایس پی،واپڈا، ایم این اے،پاؤر کمیٹی اور ضلعی ناظم نے اگر کل5جون تک شیڈول پر عمل درآمد نہیں کرایا تو حالات کی خرابی کی صورت میں تمام تر زمہ داری مذکورہ اداروں اور نمائندوں پر ہوگی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





