چترال (نمائندہ چترال میل) سابق ریاست چترال کے حکمران ہزہائی نس سر شجاع الملک کا بیٹا شہزادہ خوش احمد الملک گزشتہ رات ایون میں واقع اپنے محل میں مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے جنہیں ہفتے کے روز ایون میں سپرد خاک کردیا گیا۔ وہ 1896سے 1936ء تک ریاست چترال کے حکمران کے پندرہ بیٹوں میں سے آخری شہزادہ تھا جوکہ 1920ء میں پیدا ہوا تھا۔ انڈیا کے ریاست ڈیراڈون میں ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے برٹش آرمی میں کمیشن حاصل کیا جبکہ 1960ء کے عشرے میں پاک آرمی سے میجر کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بھر پور زندگی گزاری اور 1970ء کے الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ وہ افغان مہاجرین کا ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریٹر بھی رہے اور افغانستان کا کئی مرتبہ سفر کیا۔ شہزادہ خوش احمد الملک شاعر بھی تھے جس نے معاشرتی اور ماحولیاتی موضوعات پر طبع ازمائی کی اور گلائیوجواب گلائی کے نام سے مجموعہ اشعار بھی شائع کئے۔ وہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو افیسر شہزادہ مسعود الملک اور شہزادہ مقصود الملک کا والد، سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ محی الدین کا چچا، معروف پولو کھلاڑی شہزادہ سکندر الملک کے بھی چچا تھے۔ ان کے نماز جنازے میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات