پشاور (نمائندہ چترال میل) سینر منسٹر و بلدیات خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے اسیران ختم نبوت ﷺ کے سلسلے میں ہوم سیکرٹری سرتاج احمد خان سے ملاقات کی ملاقات میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالااکبر چترالی بھی موجود تھے۔وفد نے صوبائی وزیرکی قیاد ت میں ہوم سیکرٹری سے 6-7ATAواپس لینے کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا اور اسیران ختم نبوت ﷺ کو تیمرگیرہ یا مردان جیل منتقل کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ہوم سکرٹری نے 6-7ATAکو واپس لینے کے سلسلے میں تمام مراحل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کرنے کے ساتھ اسیران ختم نبوت ﷺ کو بلاتاخیر ڈی آئی خان جیل سے مردان جیل منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے۔ اس موقعے پر مولانا عبدالااکبر چترالی نے ہوم سیکرٹری اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے 6-7ATA کو واپس لینے کے ساتھ ساتھ اسیران ختم نبوت چترال کو مردان جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ واضح رہے کہ 48گھنٹوں کے اندر انشا ء اللہ اسیران ڈیرہ جیل سے مردان منتقل ہونگے۔ انہون نے کہا کہ مردان جیل میں اسیران کے رشتے دار و اقرباء کی ملاقات کیلئے سہولت میسر ہوگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات